خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 457
خطبات ناصر جلد ششم ۴۵۷ خطبہ جمعہ ۱۴ رمئی ۱۹۷۶ء غرض باہر بھی اور یہاں بھی مالی قربانی کے علاوہ دوسرے میدانوں میں بھی جماعت احمدیہ نے بڑی قربانیاں دی ہیں مثلاً تبادلۂ خیال ہے۔ہمارے ملک میں بھی اور باہر بھی جماعت کے متعلق ایک جستجو پیدا ہو چکی ہے۔لوگ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ساری دنیا ہی اکٹھے ہوکر احمدیوں کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے چنانچہ جب وہ نیک نیتی کے ساتھ تبادلۂ خیال کرتے ہیں تو ہزار ہا لوگ ہیں جو ہر سال جماعت احمدیہ میں داخل ہوتے رہتے ہیں اور بعض دفعہ تو شرم آتی ہے کہ ہمارے پاکستان میں بعض علاقوں میں ہزار ہانئے احمدی ہور ہے ہیں اور اُن کو تبلیغ کرنے والے زیادہ تر خود نئے احمدی ہوتے ہیں اور جو پرانے احمدی ہیں وہ اس طرف پوری تو جہ نہیں کرتے۔وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کے حصول میں غفلت برت رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اُن کو بیدار کرے اور اپنے فضل کے حصول کے سامان اُن کے لئے بھی پیدا کرے۔یہ ہے مخلصین کی جماعت جو اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس روحانی فرزند کے لئے تیار کی جس کے لئے آپ نے بڑے پیار سے ”ہمارا مہدی“ کے الفاظ فرمائے تھے گویا یہ جماعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مہدی کی جماعت ہے اس مہدی کی جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کی کامل پیروی میں اور آپ کی بشارات کے مطابق خدا تعالیٰ سے جو معلم حقیقی ہے، علم قرآن سیکھا اور روحانی اسرار سیکھے اور آج کی دنیا کے جو مسائل تھے اُن کو حل کرنے کے لئے جن علوم کی ضرورت تھی وہ سیکھے۔غرض اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنی رحمت سے مہدی معہود علیہ السلام کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا لیکن جیسا کہ ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے الہی سلسلوں میں منافقین کی ایک جماعت بھی موجود رہتی ہے جس کے بہت فوائد ہیں۔منافقین کے وجود کے نتیجہ میں جماعت کا وہ حصہ جو زندہ اور بیدار ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والا اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والا ہوتا ہے، اُسی پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ہم میں بھی منافقین ہیں لیکن ہمیں خدا نے یہ کہا ہے کہ تم فراست سے کام لو اور بیدار ہو کر اور اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہوئے اُن کے فتنوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہا کر ولیکن تو کل اللہ پر رکھو۔اگر تم خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والے ہو گے تو جس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے معاندین