خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 458 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 458

خطبات ناصر جلد ششم ۴۵۸ خطبہ جمعہ ۱۴ رمئی ۱۹۷۶ء کے شر سے الہی سلسلوں کو محفوظ کیا جاتا ہے اُسی طرح نفاق کے جو شر ہیں ، اُن سے بھی الہی سلسلوں کو محفوظ کیا جاتا ہے اور اُن سے حفاظت کی جاتی ہے لیکن اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ جماعت اُن ذمہ داریوں کو نباہنے والی ہو جو ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ نے نفاق سے بچنے کے سلسلہ میں مخلصین کے کندھوں پر ڈالی ہوتی ہیں۔پس ہمارا فرض ہے کہ فساد سے بچتے ہوئے ، قانون کی پابندی کرتے ہوئے ایسی راہیں اختیار کریں جو قرآنِ کریم نے ہمارے سامنے رکھی ہیں تا کہ ہم جماعت کو منافقین کے شر سے محفوظ رکھ سکیں۔یہ کام اللہ تعالیٰ ہی کے فضل کے ساتھ ہوسکتا ہے کیونکہ آخری کامیابی خدا کے فضل اور رحمت کے بغیر ممکن نہیں ہے بہر حال یہ سانپ تو ہمارے ساتھ لگا ہوا ہے اور ہمیشہ ڈسنے کی کوشش بھی کرتا رہتا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ اگر ہم اُس کے دامن کو نہیں چھوڑیں گے تو خدا کا فضل ہمیں اس سے محفوظ کر دے گا۔دراصل میں اس وقت جماعت کی مالی قربانیوں کا ذکر کر رہا ہوں جس کے نتیجہ میں میرا دل خدا کی حمد اور اس کے پیار سے معمور ہے اور احباب جماعت کے دل بھی اس کی حمد سے معمور ، ہونے چاہئیں۔دیکھو ساری دنیا نے پہلے سے زیادہ ہمیں دھتکارا، پہلے سے زیادہ ہمیں بُرا بھلا کہا پہلے سے زیادہ ہمارے خلاف جھوٹ اور بہتان باندھا گیا پہلے سے زیادہ ہمیں دنیا میں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن خدا تعالیٰ نے پہلے سے کہیں زیادہ ہم پر اپنے فضلوں کو نازل کیا اور جماعت احمد یہ کو اپنے مقصد کے حصول کے لئے جن راہوں پر اُس نے چلا یا تھا اور درحقیقت وہ ایک ہی راہ ہے یعنی غلبہ اسلام کی شاہراہ۔اس شاہراہ پر ہماری حرکت کو سست نہیں ہونے دیا بلکہ جو گزرا ہوا سال ہے اُس میں بھی ہماری حرکت شاہراہ غلبہ اسلام پر زیادہ شدت اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھتی رہی ہے اور ہم اُمید رکھتے ہیں اپنے رب سے اور ہم دعائیں کرتے ہیں اپنے رب سے اور اسی پر ہمارا تو کل اور بھروسہ ہے کہ آنے والے سال میں بھی وہ ہمیں پہلے سے زیادہ اپنی محبت اور پیار اور اپنی رضا سے نوازتا رہے گا اور ہمیں اپنی آخری کامیابی کے زیادہ قریب کر دے گا جو سال بسال