خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 414 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 414

خطبات ناصر جلد ششم ۴۱۴ خطبہ جمعہ ۱۶ ۱۷ پریل ۱۹۷۶ء دلائل دیئے جن کا انسانی دماغ خواہ وہ کتنا ہی بہ کا ہوا کیوں نہ ہو مقابلہ نہیں کر سکتا۔وہاں خدا تعالیٰ کی تو حید کو ثابت کرنے کے لئے آسمانی نشان بھی اُمت کے بزرگوں کو، اُمت کے اولیاء کو، اُمت کے مقربین کو اور اُمت کے مظہرین کو دیئے اور مسلمانوں کے ذہنوں کو کھولا اور یہ سلسلہ پہلے دن سے چلا آ رہا ہے اور قیامت تک چلتا چلا جائے گا۔اس وقت بعض لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اب تو ہمیں آسمانی نشانوں کی ضرورت نہیں ، ہم اپنی عقلوں ہی سے مسائل کو حل کر لیں گے یہ اُن کی بد قسمتی ہے لیکن میں اُن کی بات نہیں کر رہا۔میں تو اپنی بات کر رہا ہوں، جماعت احمدیہ کی بات کر رہا ہوں ہم یہ کہتے ہیں اور ایسا کہنا ہماری کسی خوبی کی وجہ سے نہیں، یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ وہ اپنی تو حید کو ثابت کرنے کے لئے اور اسلام کی سچائی کو دنیا پر ظاہر کرنے کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو انسان کے دل میں بٹھانے کے لئے اُمت مسلمہ میں سے اس گروہ کو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی عززت کرنے والا ہے، اللہ تعالیٰ اسے آسمانی نشان عطا کرتا ہے تاکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور اسلام کی حقانیت دنیا پر ثابت ہو۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر اہلِ کتاب ان عقلی اور نقلی دلائل کے باوجود اور ان زبر دست آسمانی نشانوں کے باوجود اس کلمہ کی طرف سے اُس صداقت کی طرف نہ آئیں جو ایک مسلمان اور غیر مسلم اہلِ کتاب میں مشترک ہے اور وہ یہی ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور نہ اللہ کو چھوڑ کر آپس میں ایک دوسرے کو رب بنا ئیں۔فَاِنْ تَوَلَّوا۔پھر اگر وہ پھر جائیں اور خدا کے علاوہ اور معبود بنالیں اور شرک کرنے لگیں تو فَقُولُوا اشْهَدُوا۔ایسی صورت میں مسلمانوں کو یہ حکم ہے کہ وہ اُن (اہل کتاب) کو کہہ دیں کہ تم گواہ رہو پانا مُسْلِمُونَ ہم مسلمان ہیں خدا تعالیٰ کے کامل فرمانبردار ہیں اور خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والے ہیں۔اس لئے جب جماعت احمدیہ کے افراد خدا تعالیٰ کے ان فضلوں کو دیکھتے ہوئے قرآن کریم کو سمجھنے کے بعد عقلی اور نقلی دلائل سے اپنی جھولیاں بھر لینے کے بعد اور آسمانی نور کی چادر میں اپنے آپ کو لپیٹ لینے کے بعد اور آسمانی نشانات دنیا کے سامنے پیش کر کے خدا تعالیٰ کی توحید اور اسلام کی حقانیت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت قائم کرنے کے اہل ہو جانے کے بعد