خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 371 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 371

خطبات ناصر جلد ششم ۳۷۱ خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء اسلام نہایت ہی حسین اور عظیم شان والا مذہب ہے خطبه جمعه فرموده ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ بقرہ کی آیت کے درج ذیل حصہ کی تلاوت فرمائی:۔لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى - (البقرة : ۲۵۷) اور پھر حضور انور نے فرمایا:۔گذشته پندرہ دن انفلوائنزا کی وجہ سے بیماری میں گزر گئے۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا بیماری تو قریباً دور ہو چکی ہے لیکن اپنے پیچھے کچھ شعف کے آثار چھوڑ گئی ہے۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ فضل کرے اور یہ ضعف بھی دور ہو جائے۔اسلام نہایت ہی حسین اور عظیم شان والا مذہب ہے۔اس قدر زبر دست دلائل اسلام کی صداقت کے قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن عظیم کی جو تفسیر بیان فرمائی ہے اس میں پائے جاتے ہیں پھر بعد میں آنے والے مظہرین ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ سے علم قرآن سیکھا، اُن کی تفاسیر میں یہ دلائل پائے جاتے ہیں۔ہر زمانے اور ہر علاقے اور ہر قوم کے جو خیالات تھے اور اُن کے جو عقائد تھے اُن کو اسلام کی طرف لانے کے لئے جس