خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 303
خطبات ناصر جلد ششم خطبه جمعه ۲۳ جنوری ۱۹۷۶ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تجدید دین تمام بدعات کو مٹانے پر حاوی ہے خطبہ جمعہ فرموده ۲۳ جنوری ۱۹۷۶ء بمقام کوٹھی صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب۔جہلم تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جلسہ سالانہ کے بعد جنوری کے دوسرے ہفتہ میں میرے جگر اور انتڑیوں میں شدید تکلیف ہو گئی تھی۔جس کے نتیجہ میں ایک تو قبض ہو گئی اور دوسرے معدے اور انتڑیوں میں بڑی سخت جلن ہونے لگی۔ایسا لگتا تھا کہ معدے میں آگ لگی ہوئی ہے۔۸۔۱۰ دن اسی حالت میں گزر گئے۔ربوہ میں ہمارے جو ڈاکٹر ہیں ان کو میں نے کئی دفعہ بتایا کہ میرے معدہ میں سوجن ہے مگر ان کا خیال صحیح تشخیص کی طرف نہیں گیا۔پھر جب میری تکلیف بڑھ گئی تو میں نے راولپنڈی سے اپنے احمدی ڈاکٹروں کو بلا کر ان سے مشورہ کیا انہوں نے کہا آپ کو معدے میں تکلیف ہے لیکن کوئی فکر کی بات نہیں۔ایک تو Acidity ( تیزابیت) کی زیادتی ہے دوسرے جگر میں تکلیف ہے اس لئے ورم ہو گیا ہے۔انہوں نے دوائیں دیں کافی فرق پڑ گیا ہے لیکن ابھی تک پورا افاقہ نہیں ہوا۔آج صبح سے مجھے شدید سر درد ہے۔میں نے درد دور کرنے کی دوائی استعمال کی مگر بیماری کی وجہ سے کچھ ضعف اور کچھ سر درد کی وجہ سے بے چینی ہے۔میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن اس خیال سے کہ جہلم کی جماعت کو کم ہی موقع ملتا ہے یا مجھے یوں کہنا چاہیے کہ مجھے کم ہی موقع ملتا ہے