خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 213
خطبات ناصر جلد ششم ۲۱۳ خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء ہمارے پیار کے لئے نہیں لیکن دنیا میں ایک ایسی جماعت ہے جو ہر ایک سے پیار کرتی ہے اور آدم سے لے کر اس وقت تک کوئی ایسا واقعہ تاریخ نے ریکارڈ نہیں کیا کہ پیار نے شکست کھائی ہو اور نفرت اور حقارت نے کامیابی حاصل کی ہو۔آخر کار پیار کی جیت ہوتی ہے اور میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اب بھی آخر کار پیار ہی انشاءاللہ جیتے گا۔مہدی علیہ السلام کے سپرد یہ کام ہوا ہے اس کے نتیجہ میں ساری دنیا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیار کرنے لگ جائے گی اور پیار میں تڑپ کر آپ کی جھولی میں آگرے گی اور خدائے واحد ویگانہ کی پرستش کرنے لگے گی۔دنیا آج اس واقعہ کو کتنا ہی انہونا کیوں نہ سمجھے مگر ہونا یہی ہے کیونکہ آسمانوں اور زمین کے خدا نے کہا ہے کہ یوں ہی ہوگا۔پس جلسہ سالانہ کا جو نظام ہے اس کو میں کہتا ہوں ہماری روایات یہ ہیں کہ ہر جلسے پر نظام جلسہ پہلے جلسے کے نظام جلسہ سے بہتر ہوتا ہے اس لئے وہ کوشش کریں دعاؤں کے ساتھ اور تدبیر کے ساتھ۔اللہ تعالیٰ ان کا قدم ہمیشہ آگے ہی آگے بڑھاتا چلے جائے گا۔اس سلسلہ میں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ ایک تو ہر ایک عمر کے رضا کار آگے آئیں دوسرے جن دوستوں کو خدا تعالیٰ نے سر چھپانے کو مکان دیئے ہیں وہ اپنے بھائیوں کے لئے جو اسلام کے نام پر اور قرآن کے نام پر یہاں آتے ہیں اور قرآن کی باتیں سننے کے لئے یہاں جمع ہوتے ہیں ان کو سکھ پہنچانے کے لئے یا ان کو نسبتاً کچھ آرام پہنچانے کے لئے اپنے ہاں ٹھہر نے والے مہمانوں کے علاوہ مکان کا جتنا حصہ بھی وہ نظام جلسہ کو دے سکتے ہوں ضرور دیں۔تیسرے یہ کہ جلسہ کے جو منتظمین ہیں وہ اس بات کو یا درکھیں کہ ان کا نظام پہلے سے بہتر ہونا چاہیے چوتھے ساری دنیا کے احمدی یا درکھیں کہ جہاں تک ہماری عقل و فراست کا تعلق ہے اور جہاں تک ہمارے دل اور روح کا تعلق ہے اور جہاں تک ہمارے عزم اور ارادہ کا تعلق ہے اور جہاں تک ہمارے تو گل علی اللہ اور حکومت وقت پرحسن ظن کا تعلق ہے جلسہ سالانہ انشاء اللہ اپنی تاریخوں میں ہو گا۔پچھلے سال بھی ہمارے مخالفوں نے بڑا ہی پرو پیگنڈا کیا تھا بعض جگہ یہ کہا کہ جلسہ نہیں ہوگا۔بعض جگہ یہ مشہور کر دیا کہ عورتوں کو جلسہ میں شمولیت سے منع کر دیا گیا ہے حالانکہ جو ہدایت یہاں سے جاتی ہے اس کے متعلق دوستوں کو یہ علم