خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 214 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 214

خطبات ناصر جلد ششم ۲۱۴ خطبه جمعه ۱۴ / نومبر ۱۹۷۵ء ہونا چاہیے کہ وہ یہاں سے جاتی ہے اور اس کے اندر تو کوئی اخفا نہیں ہوتا اس میں تو کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہوتی۔پس جلسہ سالانہ کا جو عام طریق ہے اسی کے مطابق اس سال بھی جلسہ ہوگا اور ہمارا جو عام طریق ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر پورا تو گل کرتے ہوئے اس کے حضور عاجزانہ جھکتے ہوئے ہر آن اس کے حضور دعائیں کرتے ہوئے ہمارا جلسہ سالانہ ہوتا ہے۔اس لئے جماعت کو ابھی سے دعائیں شروع کر دینی چاہئیں اللہ تعالیٰ ہمارے جلسے کو ہر اُس رنگ میں بابرکت کرے جس رنگ میں بابرکت ہونے کی دعائیں اس جلسے کے لئے حضرت مہدی علیہ السلام نے کی ہیں۔غرض جب ہماری عاجزانہ دعا ئیں حضرت مہدی علیہ السلام کی دعاؤں کے ساتھ شامل ہو جائیں گی تو اللہ تعالیٰ ہمارے کام میں برکت ڈال دے گا۔اس لئے دوست دعائیں کرتے رہیں تدبیر کرتے رہیں۔حسن ظن سے کام لیں خدا تعالیٰ پر توکل رکھیں اور جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہونے کی ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔یہ چار پانچ دن کی بات ہے ہم نے دیکھا ہے۔زمیندار احباب کو تو دو دن تک روٹی نہ ملے تب بھی گزارہ کر لیتے ہیں اور یہ میری اپنی آنکھوں کا مشاہدہ ہے لیکن یہاں تو بہر حال کئی ایک کو بڑی لذیذ روٹی مل جاتی ہے۔کئی شاید سمجھتے ہوں کہ اتنی لذت نہیں ملتی جتنی ان کی گھر کی روٹی میں ملتی ہے لیکن ہمیں تو بہت لذت آتی ہے۔اب تو اللہ تعالیٰ نے مجھے دوسری ذمہ داریوں میں باندھ دیا ہے لیکن جب میں اس سے پہلے ان سے آزاد تھا اور آزادانہ باہر پھرا کرتا تھا۔افسر جلسہ سالانہ کی حیثیت میں یا ویسے ہی تو سب سے زیادہ مزیدار روٹی جو میں نے عمر میں کھائی ہے وہ تازہ گرم گرم تنوری روٹی تھی جو جلسہ سالانہ کے تنور سے نکلی اور میں نے بغیر سالن کے کھالی اور ساتھ پانی لیا۔ایسے بہت سے کھانے بھی میں نے کھائے ہیں اب بھی اس روٹی کی لذت دل میں سرور پیدا کرتی ہے حالانکہ اس وقت نہ جلسہ ہورہا ہے اور نہ وہ تنور چل رہا ہے بہر حال دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکتے ہوئے جلسہ پر آنے کی تیاری کریں۔تکبر کا کوئی رنگ اپنی زندگیوں میں پیدا نہ ہونے دیں اور پورے عزم اور ارادہ کے ساتھ جلسہ سالانہ پر آنے کی اسی طرح تیاری کریں جس طرح دوست اپنے دوسرے نیکی کے