خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 189
خطبات ناصر جلد ششم ۱۸۹ خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۷۵ء آج تحریک جدید ایک بہت بڑا درخت بن گئی ہے جو سارا سال ہی پھلوں سے لدار ہتا ہے خطبہ جمعہ فرموده ۷ /نومبر ۱۹۷۵ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ - تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَ انْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ روووو كنتُم تَعلَمُونَ - (الصف : ۱۱ ، ۱۲) سورہ صف کی ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں ایثار اور قربانی کے وطیرہ کو اختیار کرنے کی برکات کا ذکر کیا ہے اور اس میں مالی جہاد کا بھی ذکر ہے۔دراصل مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرۃ : ۴) میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی یہ صفت بیان کی ہے کہ جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں دیا ہوتا ہے وہ اس کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو زندگی دی۔زندگی کی ایک مدت عطا کی۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو موت عطا کی۔اللہ تعالیٰ نے اس زندگی میں انسان کی ترقیات کے لئے اسے بہت سی قوتیں، صلاحیتیں اور استعداد میں عطا کیں۔اللہ تعالیٰ نے ان قوتوں اور استعدادوں کی نشونما کے مناسب حالات پیدا کرنے کے لئے وسائل کے طور پر اسے مال اور دولت عطا کئے۔گویا ہر جہت