خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 136 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 136

خطبات ناصر جلد ششم ۱۳۶ خطبه جمعه ۱۵ راگست ۱۹۷۵ء متبعین کی حیثیت سے بنی نوع انسان کے دلوں کو جیتنا اور انہیں اسلام کا والہ وشید ا بنانا ہے تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اس کی ایک ہی صورت ہے کہ ہم اسلام کی محض زبان سے ہی تصدیق کرنے والے نہ ہوں بلکہ اپنے عمل سے بھی اس کی تصدیق کرنے والے بہنیں یعنی ہم اپنے وجودوں اور اپنی زندگیوں میں اسلامی تعلیم کا عملی نمونہ پیش کرنے والے ہوں۔بحیثیت احمدی یہ ہے ہمارا مقام۔ہم میں سے ہر ایک کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے اس مقام کو پہچانے اور اس پر پورا اترنے کی کوشش کرے تا اسلام جلد از جلد دنیا میں غالب آئے اور حضرت مہدی علیہ السلام کی بعثت کی غرض یہ تمام و کمال پوری ہو۔اس پر معارف خطبہ کے بعد حضور ایدہ اللہ کے ارشاد کی تعمیل میں مکرم امام صاحب مسجد فضل لندن نے جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔چونکہ حضور کے گھٹنوں میں متعد بہ افاقہ کے باوجود معمولی سی سختی ابھی باقی ہے اس لئے حضور نے کرسی پر بیٹھ کر نمازیں ادا کیں۔(روز نامه الفضل ۲۵ / اگست ۱۹۷۵ ء صفحه ۶،۲)