خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 132
خطبات ناصر جلد ششم ۱۳۲ خطبه جمعه ۸ /اگست ۱۹۷۵ء پاکستان کے لئے دعائیں کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔پس پوری توجہ اور انہماک کے ساتھ پاکستان اور اہل پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کریں۔تیسرے حضور نے تمام بنی نوع انسان کے لئے دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور نے فرمایا کہ ہماری جماعتی پیدائش کی غرض یہ ہے کہ دنیا میں توحید خالص قائم کی جائے اور نوع انسان کے دلوں میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پیدا کی جائے۔یہ غرض نوع انسان کے ساتھ سچی ہمدردی کئے اور ان کے لئے دعائیں کئے بغیر پوری نہیں ہو سکتی۔اس لئے احباب جماعت کا یہ فرض ہے کہ وہ تمام بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لئے دعائیں کریں۔حضور نے احباب جماعت کو تحریک فرمائی کہ وہ خاص توجہ، انہماک اور التزام سے یہ تینوں دعائیں کریں۔طویل سفر کے دوران کرسی پر مسلسل بیٹھے رہنے کی وجہ سے حضور انور کے گھٹنوں کے اعصاب میں پھر کسی قدر سختی آگئی ہے اس لئے حضور نے خطبہ ارشادفرمانے کے بعد مکرم بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد لندن کو نماز جمعہ پڑھانے کی ہدایت فرمائی ، خود محراب میں ایک کرسی پر بیٹھ کر با جماعت نماز ادا کی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۵ اگست ۱۹۷۵ء صفحه ۱)