خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 564 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 564

خطبات ناصر جلد ششم ۵۶۴ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء مالک سوا سال تو انتظار نہیں کر سکتا تھا۔میں نے کہا اس کو کہہ دو مجبوری ہے اور جماعت کے دوست بڑے پریشان ہوئے مگر پریشانی کی کیا بات ہے خدا اس سے بہتر جگہ دے دے گا ہم تو اس پر تو گل رکھنے والے اور رَبّ إِنِّي لِمَا اَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِير (القصص: ۲۵) کی رو سے ہم تو اسی کے در کے فقیر ہیں اور فیصلہ بھی اسی سے چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے لئے جو بھی بہتر سمجھتا ہے وہ مہیا کرے۔ہم عاجز انسان ہیں آگے پیچھے اوپر نیچے سب چیزوں کا ہمیں کہاں علم ہوتا ہے۔پس جو عَلَامُ الْغُيُوبِ خدا ہے اس کو ہم کہتے ہیں اے خدا! تو سب چیزوں کو ماننے والا ہے تو ہماری مدد کو آ اور ہمارے لئے جو بہتر چیز ہے وہ عطا کر۔میں نے ان سے کہا اس میں بھی خدا تعالیٰ کی کوئی حکمت ہوگی خدا تعالیٰ اس سے بہتر جگہ دے دے گا۔ان کو ویسے بڑی مشکل پیش آئی ہے ایک جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے چند گھنٹوں کا ان کو پتہ نہیں کتنے سوروپے کرایہ دینا پڑتا ہے۔وہاں ان ملکوں میں بہت زیادہ مہنگائی ہے اتنی مہنگائی ہے کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔بہر حال اب وہ گزارہ ہی کریں گے جب تک کہ خدا تعالیٰ ان کے لئے سامان نہ پیدا کر دے۔ہوسکتا ہے کہ گھر لینے کی بجائے ہمیں زمین ملے اور وہاں ایک مسجد تیار ہو جس طرح سویڈن میں ہوئی ہے یعنی با قاعدہ مسجد۔ویسے تو ساری زمین ہمارے لئے مسجد ہے بعض لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا گھبرا جاتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا کہ اللہ تعالیٰ نے ساری زمین میرے لئے مسجد بنادی ہے البتہ دو جگہ نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ایک ٹائلٹ میں جہاں ہم رفع حاجت کے لئے جاتے ہیں اور ایک مقبرے میں اور اس کے علاوہ ہر جگہ مسجد ہے۔اس طرح تو کسی کا مسجد سے مسلمان کو نکالنا مشکل ہے سوائے اس کے کہ اس زمین سے نکالے تبھی مسجد سے نکال سکتا ہے۔غرض مسجد کی شکل میں مسجد ملے یا گھر کے کمرے کی شکل میں یہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے لیکن دل چاہتا ہے کہ مسجد کی شکل میں ہو تو زیادہ اچھا ہے۔پھر رہ جاتے ہیں ہمارے اس ابتدائی پروگرام میں اٹلی ، فرانس اور چین اور ان چودہ سال کے اندر محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمیں اس کی بھی توفیق مل جائے گی