خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 565
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء خطبات ناصر جلد ششم بعض جگہ مثلاً اٹلی میں ہمیں یہ Offer آگئی تھی کہ یہ یہ کام کریں تو ہم بڑی مدد کرتے ہیں لیکن وہ اس قسم کے کام تھے کہ جماعت احمدیہ کو قابل قبول نہیں تھے۔ہمیں دولت دینے والی کوئی دنیوی ایجنسی یا کوئی دنیوی طاقت یا حکومت نہیں ہے۔ہمارے خلاف یہ بھی بڑا پرا پیگنڈا ہے کہ اسرائیل دیتا ہے ان کو پیسے اور فلاں دیتا ہے اور یہ انگریزوں کے ایجنٹ ہیں اور جو صیہونیت کے خلاف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے اور جو نصرانیت کے خلاف لکھا ہے اس کو یہ پڑھتے نہیں اور نہ اس کا جواب دے سکتے ہیں اور جو پڑھتے اور عمل کرتے ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے عیسائیوں کو اور یہودیوں کو لا رہے ہیں اُن پر اعتراض کر دیتے ہیں۔ایک بہت بڑے پاکستانی لیڈر سے باتیں ہوئیں۔میں نے کہا امریکہ میں یہودیوں کو ہم مسلمان کر رہے ہیں کہنے لگا اچھا؟ یہ ہورہا ہے یہ کس طرح ہو سکتا ہے اور اس طرح بعض اور ملکوں کا میں نے بتایا۔میں نے کہا اب ہو تو یہی رہا ہے کیسے ہو سکتا ہے کا تو مجھے پتہ نہیں لیکن یہ واقع ہے اور میں نے ایک یہودی کا آپ کو بتایا ہے کہ وہ مسلمان ہوا ہے۔بیٹی اس کا نام ہے اور اس کے شاید تین چارلڑ کے ہیں لیکن دوز را بڑے ہیں۔یہودیت سے مسلمان ہونے والے اس دوست کے بچوں میں سے ایک وہ بھی تھا جس نے کنونشن کے موقع پر قرآت کے مقابلہ میں حصہ لیا اور اول آیا اور انعام لیا۔یہ نہیں کہ ویسے ہی احمدیت اور اسلام کا لیبل لگا لیا ہے بلکہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کر رہا ہے اور بہت تربیت دے رہا ہے یعنی قرآن کریم پڑھا دیا پھر بہت سی سورتیں حفظ کروا دیں اور دوسری کتابیں اُن کو پڑھاتا ہے وہ ایک چھوٹے سے فارم میں رہتا ہے جہاں اسے وقت بھی زیادہ ملتا ہے اس لئے وہ بچوں کا بہت خیال رکھتا ہے بلکہ اس کی ایک اور عزیزہ احمدی ہوئی ہے ایسے وقت میں جب کہ اس کی بچی جوان ہو چکی ہے۔اُن ملکوں میں ماحول میں جب بچہ جوان ہو جائے تو اس کو پکڑنا اور اپنے ماحول میں لا نا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے چنانچہ وہ رونے لگ گئی کہنے لگی دعا کر میں خدا تعالیٰ اس کو ہدایت دے دے۔کیونکہ ایسے وقت میں مجھے احمدیت ملی ہے جب یہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور آزاد ہے اور توجہ نہیں کرتی وہ اُسے لے کر آئی ہوئی تھی اس نے بھی باتیں سنیں ، خطبے سنے۔غرض اس قسم کے لوگ پیدا ہور ہے ہیں۔