خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 548 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 548

خطبات ناصر جلد ششم ۵۴۸ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء قبول ہوتی ہیں۔دعا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے قبول ہوتی ہے میں اپنے زور سے تو دعا قبول نہیں کروا سکتا۔ابھی پچھلے دنوں لندن میں مجھے ایک جوڑا ملنے کے لئے آیا۔مجھے تو یاد بھی نہیں تھا وہ کہنے لگے کہ ہمارے ہاں لڑکا نہیں تھا یا شاید بچہ ہی کوئی نہیں تھا آپ کو دعا کے لئے لکھنا شروع کیا احمدیوں میں سے اُن کے کوئی واقف تھے اور اُن کو خدا تعالیٰ نے لڑکا دیا اور لڑکا اُن کی گود میں تھا۔وہ کہنے لگے دیکھیں آپ کی دعاؤں کا ثمرہ ہمیں مل گیا اور وہ تھے غیر مسلم۔خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر رحم کرتا ہے دنیوی لحاظ سے خدا تعالیٰ کے احسان مسلم اور غیر مسلم ہر ایک پر ہوتے ہیں وہ تو کتوں پر احسان کرنے والے لوگوں کی بدکاریاں معاف کر دیتا ہے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔یہ شان ہے ہمارے رب عظیم کی۔بہر حال میں بتا یہ رہا تھا کہ ڈیٹن میں اور دوسری جگہوں پر اتنا اثر ہے ان علاقوں میں اس بات کا کہ جماعت احمد یہ ایک امن پسند جماعت ہے۔لوگوں کی خیر خواہ اور اُن کے کام کرنے والی جماعت ہے۔اُن کے ساتھ تعاون کرنے والی اور قانون کی پابندی کرنے والی جماعت ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں تو حیران ہوتا تھا کہ جب وہ کہتے تھے ہمارے خلیفتہ المسیح آرہے ہیں تو عیسائی ہو یا د ہر یہ ہوجو خدا کونہیں مانتے جماعت احمدیہ کو ماننے کا کیا سوال ہے اُن کی آنکھ میں جماعت احمد یہ کیا وقعت رکھتی ہے لیکن اس اثر کے نتیجہ میں جماعت کے دوست جو بھی اُن کو کہتے تھے کہ یہ انتظام کرو وہ انتظام کرو۔ہمیں یہ سہولت دوائیر پورٹ پر وغیرہ وغیرہ تو وہ سب بڑی خوشی سے تعاون کرتے تھے۔یہ نہیں کہ ایسا معلوم ہو کہ کوئی احسان کر رہے ہیں بلکہ خوشی کے ساتھ کام کر رہے ہوتے تھے۔جماعت کے ساتھ اُن کا تعاون تھا جس طرح جماعت کا ہر وقت اُن کے ساتھ رہتا ہے۔وہاں احمد یہ جماعتیں جو اسلامی نمونہ پیش کر رہی ہیں وہ بہت ہی خوشکن ہے۔میری مراد اس وقت اُن خاندانوں سے نہیں ( اور مجھے تو شرم آتی ہے اس کا اظہار کرتے ہوئے بھی کہ ) جو یہاں سے یا ہندوستان سے یا دوسرے ایشیائی ممالک سے جا کر وہاں آباد ہوتے ہیں بلکہ وہ احمدی مراد ہیں جو امریکن باشندے ہیں اور سینکڑوں سال سے کہ جب سے اُن کو افریقہ سے لے جا کر وہاں آباد کیا گیا ہے وہ خاندان وہاں آباد ہیں اور اب اللہ تعالیٰ نے اندھیروں کے لئے اور