خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 529
خطبات ناصر جلد ششم ۵۲۹ خطبہ جمعہ ۶ راگست ۱۹۷۶ء قرآن کریم کے احکام پر عمل کر کے ہم حقیقی فلاح سے ہمکنار ہو سکتے ہیں خطبه جمعه فرموده ۶ را گست ۱۹۷۶ء بمقام نیوجرسی۔میڈیسن ( خلاصه خطبه ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی حسب ذیل آیت مع ترجمہ تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ اَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُم مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ إِلَى اللهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (المائدة : ١٠٦) ط ترجمہ:۔اے مومنو! تم اپنی جانوں ( کی حفاظت) کی فکر کرو۔جب تم ہدایت پا جاؤ تو کسی کی گمراہی تم کو نقصان نہیں پہنچائے گی تم سب نے اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پس جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس سے تمہیں آگاہ کرے گا۔پھر فرمایا:۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا ہے کہ ایک شخص کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے نفس کی فکر کرے اور اس کا پورا پورا خیال رکھے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہے، اُس نے ہمیں محض پیدا ہی نہیں کیا بلکہ بعض صلاحیتیں بھی عطا