خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 459 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 459

خطبات ناصر جلد ششم ۴۵۹ خطبہ جمعہ ۱۴ رمئی ۱۹۷۶ء نسبت ہے اس لحاظ سے بھی زیادہ قریب کر دے گا تا کہ وہ دن ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے ہوں جس دن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر ہر انسان گواہی دینے لگے اور خدائے واحد و یگانہ کا جھنڈا ہر گھر کے اوپر ہمیں لہراتا ہوا نظر آنے لگے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہوا اور خدا کرے کہ ہم اپنی کسی غفلت اور کوتاہی کے نتیجہ میں اُس کی ناراضگی کو مول لینے والے نہ بن جائیں بلکہ ہمیشہ ہی اُس کے پیار کے جلوے، اُس کی رضا کے جلوے اور اس کی متضرعانہ قدرتوں کے جلوے ہم پر ظاہر ہوتے رہیں اور جس غرض کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا تھا یعنی یہ کہ ساری دنیا کو اُمتِ واحدہ بنا دیا جائے اور یہ غرض آپ کے روحانی فرزند مہدی معہود علیہ السلام کے زمانہ میں پوری ہوئی تھی۔خدا کرے کہ یہ غرض اور یہ مقصد جلد حاصل ہو جائے اور نوع انسانی کو امن اور آشتی کی زندگی گزارنے کا موقع میسر آ جائے۔اللَّهُمَّ آمِینَ۔روزنامه الفضل ربوه ۲۹ جون ۱۹۷۶ ، صفحه ۲ تا ۴)