خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 453 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 453

خطبات ناصر جلد ششم ۴۵۳ خطبہ جمعہ ۱۴ رمئی ۱۹۷۶ء جماعت احمد یہ مخلصین کی ایسی جماعت ہے جس کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۴ رمئی ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جماعت احمد یہ مبائعین خلافت کامالی سال کم می کو ختم ہوتا ہے لیکن چونکہ بہت سے مخلصین جماعت کو اُن کی تنخوا ہیں ، گذارے یا دوسری آمدنیاں جن کا تعلق اپریل سے ہوتا ہے مئی کے شروع میں ملتی ہیں۔اس لئے ہماری روایت یہ ہے کہ جہاں تک اخراجات کا سوال ہے ۳۰/اپریل کو مالی سال ختم ہو جاتا ہے لیکن جہاں تک آمد کا سوال ہے مئی کے کچھ دن رکھے جاتے ہیں جن میں پچھلے سال کی آمد آتی رہتی ہے اور پچھلے سال کے حساب میں پڑتی رہتی ہے اس طرح پر آمد کا سال عملاً ۱۰ رمئی کو ختم ہوتا ہے اور جو ر تمیں ۱۰ رمئی تک آتی ہیں اُن کا تعلق سال گذشتہ کے چندوں سے ہوتا ہے۔کچھ عرصہ ہوا غالباً ڈیڑھ دو ماہ پہلے کی بات ہے کہ بجٹ کے پورا ہونے میں خاصی کمی تھی۔اُس وقت میں نے جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی اور یہ بھی بتایا تھا کہ ناظر صاحب بیت المال آمد، جماعت کو ایک اور نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خلیفہ وقت کی نگاہ کچھ اور دیکھ رہی ہوتی ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اس سلسلہ میں مجھے فکر اور تشویش نہیں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی