خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 376 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 376

خطبات ناصر جلد ششم خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء یسوع مسیح کے پرانے قصوں اور معجزات کی منادی کیا کرتے تھے۔کہتے تھے مسیح نے یوں مردے زندہ کئے اور مسیح نے یوں اندھوں کو بینائی عطا کی۔مسیح نے یہ کیا اور وہ کیا۔عجیب و غریب قصے ہیں جو وہ پیش کیا کرتے تھے اور ان قصوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی اُس وقت اسلام کی طرف منسوب ہونے والا کوئی جرات مند آدمی نظر نہیں آتا تھا سوائے خال خال لوگوں کے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے معا پہلے ہمیں کچھ ایسے وجود نظر آتے ہیں جن کے دل میں اسلام کی محبت اور غیرت تھی اور وہ مقابلہ کرنے کی کوشش کرتے تھے پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے اور خدا تعالیٰ نے آپ کو ایسے آسمانی نشانات دیئے کہ اُن کے سامنے عیسائی مناد ٹھہر نہ سکے۔آپ نے فرمایا کہاں گئے وہ عیسائی مناد جو چوراہوں پر کھڑے ہو کر ” خداوند یسوع مسیح کے معجزات بیان کیا کرتے تھے آج جب میں کہتا ہوں میرے مقابلہ میں معجزہ دکھانے کے لئے اور نشان دکھانے کے لئے آؤ تو ایک شخص بھی سامنے نہ آیا۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے کہ وہ نشان جن کا مطالبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا اور جن کا آپ نے عیسائیت کو چیلنج دیا آج بھی وہ چیلنج قائم ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میں سلسلہ خلافت قائم ہے اور خلیفہ وقت بطور نا ئب مسیح اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ اُن سب چیلنج کی ذمہ داری قبول کرے اور پورا تو گل رکھتا ہے اور رکھے گا ہر خلیفہ کو اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کے اظہار کے لئے خلفائے احمدیت کو جب کبھی کسی نشان کی ضرورت پڑی دیتا چلا جائے گا۔ویسے تو جماعت کے اندر بے شمار نشانات ظاہر ہوتے ہی رہتے ہیں چھوٹے چھوٹے دائرہ کے اندر، بچوں کی پیدائش ہے، بیماری سے صحت ہے پریشانیوں کا دور ہونا ہے ایک دفعہ ایک غیر مسلم نے افریقہ سے مجھے لکھنا شروع کیا کہ میں بڑا سخت پریشان ہوں۔مجھے کسی نے بتایا ہے کہ آپ کی دعائیں خدا قبول کرتا ہے آپ دعا کریں چنانچہ میں نے خدا تعالیٰ سے یہی دعا کی کہ میں تیرا عاجز بندہ ہوں یہ غیر مسلم اسلام کی صداقت کا نشان مانگ رہا ہے تو اپنے فضل سے اس کو نشان دکھا چند مہینوں کے بعد مجھے اُس کا خط آیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا کو قبول کیا اور میری