خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 373 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 373

خطبات ناصر جلد ششم ۳۷۳ خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء سائنس کے میدانوں میں ، ہم نے فلسفہ کے میدانوں میں اور ہم نے اخلاقیات کے میدانوں میں کتنی ترقی کی ہے اس واسطے آج اسلام پر جو ہمارے اعتراضات ہیں اُن کے اندر بھی اُن ترقیات کے نتیجہ میں کوئی وزن تمہیں تسلیم کرنا پڑے گا۔یہ بات غلط تھی اُس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق آپ کے ایک عظیم روحانی فرزند کو مبعوث کیا مسیح اور مہدی کے وجود میں اور اس قدر علوم عطا کئے گئے مہدی علیہ السلام کو اور اس قدر دلائل دیئے گئے اسلام کی حقانیت کے ثبوت میں اور اسلام کے مقابلہ میں آنے والے ہر مذہب اور ہر خیال کے اعتراض کو دور کرنے کے لئے اس قسم کے دلائل دیئے کہ جو احمدی آج ان دلائل سے واقف ہیں ان کے سامنے بڑے بڑے پڑھے لکھے عیسائی بھی کھڑے ہونے سے یا بات کرنے سے گھبراتے ہیں۔افریقہ کے ایک بچے کی میں نے پہلے بھی مثال دی تھی لیکن یہ تو روز مرہ کا دستور بن گیا ہے اور جماعتِ احمدیہ نے یورپ میں اور دوسرے غیر مسلم ممالک میں جو کوشش کی ہے، اُس کا نتیجہ ابھی یہ تو نہیں نکلا کہ وہ کثرت سے مسلمان ہو گئے ہوں لیکن یہ نتیجہ نکل آیا ہے (محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ) کہ وہی لوگ جو پہلے اسلام پر اعتراض کیا کرتے تھے ، اب اُن کا رویہ، اُن کی Approach اور اُن کے بیانات کی جو شکل ہے وہ بدل گئی ہے اب بے ہودہ الزام تراشی اور گالیوں کی بجائے وہ اس طرف آرہے ہیں کہ اسلام اس قابل ہے کہ اس پر غور کیا جائے یا اس میں بڑی خوبیاں ہیں یا یہ کہ جولوگ عیسائیت کو سچا سمجھتے ہیں ابھی تک وہ کہتے ہیں کہ یہ تو ہمارے جیسا ہی ہے اس میں کوئی برائی نہیں ہے جیسے عیسائیت سچی ہے ویسے ہی یہ بھی سچا مذ ہب ہے لیکن ہم نے تو یہ ثابت کرنا ہے کہ عیسائیت اپنا وقت گزار چکی اور جس زمانہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح علیہ السلام کو بھیجا گیا تھا اور اُس زمانہ کی ضرورتیں اُنہوں نے پوری کر دیں۔پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اب انجیل کی ضرورت نہیں رہی بلکہ اب قرآن کریم نے پہلی تمام شریعتوں کی جگہ خود لے لی ہے چنانچہ قرآن کریم نے یہ اعلان کر دیا۔لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى یعنی جو ہدایت ہے اور جو ضلالت ہے اس