خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 327 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 327

خطبات ناصر جلد ششم ۳۲۷ خطبہ جمعہ ۶ فروری ۱۹۷۶ ء طرف اور پھر درخت پالنے اور ان کی نگہداشت کی طرف پوری توجہ کرنی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا دینے چاہئیں۔جو منتظمین ہیں وہ مختلف قسم کے درخت باہر سے بھی منگوائیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ درخت لگانے کا موسم شروع ہو چکا ہے جو پت جھڑ کرنے والے درخت ہیں ان کی قلمیں فروری کے آخر تک بھی لگ سکتی ہیں۔میں منتظمین کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے دوستوں کی آسانی کے لئے ایک دو ورقہ شائع کریں جس میں یہ بتایا جائے کہ فلاں درخت لگانے سے پہلے اس قسم کی احتیاط کی جاتی ہے مثلاً اتنا گہرا گڑھا ہونا چاہیے اور اس کو اتنا بھرنا چاہیے یہاں کی مٹی بھی بدل سکتے ہیں یعنی اگر پوپلر نہیں چلا تو اس کے لئے ہم چارفٹ کا گڑھا کھودیں باہر سے بھل لا کر اور کچھ کھاد ڈال کر اور کچھ مقامی مٹی ملا کر پودے لگا ئیں تو امید ہے وہ چل پڑے گا یہاں یوکلپٹس بڑا اچھا ہو جاتا ہے لیکن اتنی جلدی وہ اونچا نہیں ہوتا۔گو وہ بھی جلد بڑھنے والا درخت ہے لیکن اتنی جلدی نہیں بڑھتا جتنی جلدی پوپلر یا Willow ( وتو) بڑھتا ہے لیکن وتو کے لئے پانی کی زیادہ ضرورت ہے۔پھلدار درختوں میں سے شہتوت بڑا اچھا درخت ہے اس سے بھی اچھی انجیر ہے یہ تو دو سال کی پھل دینے لگ جاتی ہے بلکہ اگر اس کی دو سال کی ٹہنی کی قلم لگاؤ تو ایک دوا نجیر پہلے سال قلم ہی دے جاتی ہے بہر حال دوستوں کو یہ پتہ لگنا چاہیے کہ یہ یہ درخت لگائے جا سکتے ہیں اور اس اس طرح ان کو لگانا چاہیے ان کی قلم یا پودا کہاں سے ملے گا یہ بتانا منتظمین کا کام ہے اور ان کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔اور اب جب باغات کا ذکر ہوا تو میں چاہتا ہوں ان کے روحانی پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالوں لیکن اس وقت میں اس کی تمہید مختصراً بیان کر دیتا ہوں ممکن ہے اگلے دو تین خطبات میں یہ مضمون مکمل ہو و باللہ التوفیق۔اسلامی تعلیم نے قضاوقدر کا ایک اصولی مسئلہ ہمارے سامنے رکھا ہے کیونکہ تو حید خالص کے لئے اس اصول کو سمجھنا بڑا ضروری تھا لیکن اس میں بھی نا سمجھی کی وجہ سے بہت سی باتیں انسان نے اپنی طرف سے شامل کر لیں اور فائدہ کی بجائے نقصان اٹھایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے قضا و قدر کا مسئلہ توحید خالص کے سمجھنے کے لئے ضروری ہے اور اسی لئے اسلام نے