خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 171 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 171

خطبات ناصر جلد ششم خطبہ جمعہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۵ء چوہدری صاحب کی صحت و عافیت اور درازی عمر کے لئے دعائیں کریں وہ مالی قربانیوں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں ) موجودہ مشن ہاؤس اور اس سے ملحق محمود ہال تعمیر کروانا شروع کیا تو تعمیر کردہ ہال کو اس وقت کی ضرورت سے زیادہ بڑا اور وسیع خیال کیا گیا تھا لیکن چند سال کے اندر اندر اللہ تعالیٰ نے جماعت کو مزید ترقی دے کر ثابت کر دکھایا کہ یہ ہال بھی نا کافی ہے اور اب اس سے بھی بڑے ہال کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے وقت سے ہمیں یہ حکم ہے کہ وَشِعُ مَكَانَكَ یعنی یہ کہ ہم اپنے مکانوں کو وسیع کرتے چلے جائیں۔چنانچہ ہم اس خدائی حکم کی تعمیل میں پہلے سے زیادہ وسیع عمارتیں بناتے ہیں لیکن ہر سال ہی جب جلسہ سالا نہ آتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ بھی نا کافی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں مخاطب کر کے فرمایا ہے۔” میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو! بڑا ہی پیارا جملہ ہے جس سے ہمیں مخاطب کیا گیا ہے اور اس میں یہ اشارہ ہے کہ ہمارے لئے من جانب اللہ سرسبزی وشادابی ہی مقدر ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ اس کا ثبوت دیتا چلا آ رہا ہے۔گزشتہ سال جب حالات بظاہر پریشان کن تھے میں نے ایک رات اللہ تعالیٰ کے حضور بہت دعا کی۔صبح کے وقت الہام ہوا۔وَشِعُ مَكَانَكَ إِنَّا كَفَيْنَكَ الْمُسْتَهْزِینَ۔یہ ایک بہت بڑی تسلی تھی جو اُس وقت دی گئی اور ساتھ ہی جماعت کی مزید ترقی کے پیش نظر مکانوں کو وسیع کرنے کا حکم دیا گیا۔اس امر کو ایک تازہ مثال سے واضح کرتے ہوئے کہ خدا تعالیٰ کس طرح ہمیں اپنی برکتوں اور کامیابیوں سے نواز رہا ہے حضور نے فرمایا گوٹن برگ میں جب میں نے مسجد کی بنیا د رکھی تو اس سے اگلے روز چودہ یوگوسلاوین دوست بیعت کر کے جماعت احمد یہ میں داخل ہوئے۔اس کے بعد جب میں وہاں سے واپس آیا تو کمال یوسف صاحب امام مسجد کو پن ہیگن نے فون پر اطلاع دی کہ سویڈن کے ایک اور شہر میں رہنے والے یوگوسلاوین باشندوں نے گلہ کیا ہے کہ ہمیں تبلیغ کیوں نہیں کی گئی۔ہمارے بعض رشتہ دار احمدی ہو چکے ہیں۔میں نے کمال یوسف صاحب سے کہا کہ تم فوراً وہاں جاؤ اور اُن سے ملو۔چنانچہ امام کمال یوسف مبلغ سویڈن منیر الدین احمد ہمارے یوگوسلاوین بھائی شعیب موسیٰ اور عزت اولی وچ وہاں گئے۔اُس روز وہاں ایک ٹورنا منٹ تھا