خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 170 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 170

خطبات ناصر جلد ششم ۱۷۰ خطبہ جمعہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۵ء نظام کا قیام بھی ضروری ہے تاکہ مشنوں کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم ہو اور ایک دوسرے کو غلبہ اسلام کے ضمن میں ضروری معلومات بہم پہنچائی جاسکیں۔اللہ تعالیٰ دنیا کے مختلف حصوں میں اسلام کی ترقی کے سامان کرتا ہے اور اسے کامیابیاں عطا فرماتا ہے لیکن ان کی خوشخبری دوسرے مشنوں کو بہت دیر سے ملتی ہے۔اگر ٹیلیکس کے ذریعہ مشنوں کا با ہم رابطہ قائم ہو تو ایسی اطلاعات انہیں فوری طور پر مل سکتی ہیں اور وہ نزولِ افضال الہی پر اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر بجالا سکتے ہیں۔حضور نے احباب انگلستان کو فی الوقت ان کا سب سے اہم اور مقدم فرض پھر یاد دلاتے ہوئے فرما یا اس وقت نمبر ایک کام آپ کے سامنے یہ ہے کہ آپ نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں اپنے وعدوں میں سے مارچ یا حدا پریل ۱۹۷۶ء تک پچھتر یا اتنی ہزار پاؤنڈ کی رقم ادا کرنی ہے۔گوٹن برگ میں مسجد کی تعمیر شروع کرنے کے لئے وہاں فوری طور پر رقم بھیجنے کی ضرورت ہے۔پہلے سے جمع شدہ رقوم میں سے ہیں ہزار پاؤنڈ کی رقم تو اس ہفتہ وہاں بھیج دی جائے گی۔مزید ہیں ہزار پاؤنڈ دسمبر میں بھیجنا ہوں گے۔اسی طرح وہاں قسط وار رقوم بھجوائی جائیں گی۔کنٹریکٹر نے مجھے کہا تھا کہ اخراجات کی کل رقم بنک میں جمع کرا دی جائے تا کہ وہ تعمیر شروع کر سکے۔اس پر میں نے اُسے کہا کیا میری زبان ضمانت کے طور پر کافی نہیں ہے؟ رقم کی تم پر واہ نہ کرو وہ حسب ضرورت ساتھ کے ساتھ ہم مہیا کرتے رہیں گے۔اس پر اس نے کہا آپ کی زبان میرے لئے کافی ہے مجھے اور کسی ضمانت کی ضرورت نہیں۔جب جماعت کا خلیفہ وہاں زبان دے کر آیا ہے تو کیا آپ اس کا پاس نہ کریں گے اور چندوں سے متعلق اپنے وعدے بر وقت پورے نہیں کریں گے؟ (اس پر سب احباب نے جو خطبہ سنے میں ہمہ تن محو تھے یک زبان ہو کر خطبہ کے پیش نظر کسی قدر دھیمے لہجے میں بے ساختہ کہا کہ انشااللہ ضرور پورا کریں گے )۔اسی ضمن میں دوسرے اہم کام کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا دوسرے نمبر پر خود اس مشن کو وسعت دینے اور اسے اور زیادہ مضبوط بنانے کا کام ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے کاموں میں دن بدن وسعت پیدا کر رہا ہے۔جب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے احباب