خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 113 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 113

خطبات ناصر جلد ششم ۱۱۳ خطبه جمعه ۱/۴ پریل ۱۹۷۵ء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع نہ کرنے والا خدا تعالیٰ سے دور ہو جاتا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۷۴ پریل ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہم احمدی جو حضرت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائے ہیں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ جیسا کہ قرآن کریم میں بیان ہوا ہے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اول المسلمین ہیں یعنی اسلام کی حقیقت کامل طور پر اور اعلیٰ طور پر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود میں متحقق اور ثابت ہے۔ہے۔ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو رحمن ہے اپنی موہبت سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ذات باری اور صفات باری کے عرفان کی سب سے زیادہ طاقت اور استعداد عطا کی تھی اور ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خدائے رحیم نے اس استعداد کی کامل نشو و نما کے لئے سامان پیدا کئے تھے اور اس طرح استعداد محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کامل طور پر جلوہ گر ہوئی آپ کی استعدا د نے کمال نشو و نما پایا۔غرض ذاتِ باری اور صفات باری کے عرفان کی سب سے بڑھ کر استعدا د حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا ہوئی اور اس استعداد کی کامل نشو و نما کے سامان خدائے رحیم نے پیدا