خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 111 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 111

خطبات ناصر جلد ششم خطبه جمعه ۲۸ / مارچ ۱۹۷۵ء پہچانتے ہوئے اپنی عملی زندگی میں یہ ثابت کر دکھا ئیں کہ جو ہمارا دعویٰ تھا کہ اس غرض کے لئے ہمیں پیدا کیا گیا ہے کہ ہم اُس غرض کے حصول کے لئے انتہائی کوشش کرتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرتے ہوئے دنیا میں اسلام کو غالب کرتے چلے جارہے ہیں اور اس کے نتیجہ میں ایک دن وہ آنے والا ہے جب ساری دنیا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی انشاء اللہ تعالیٰ۔کئی چھوٹی چھوٹی بیماریاں بھی بہت تنگ کر رہی ہیں۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ ہر بیماری سے شفا عطا کرے۔پچھلے دنوں دوران سر یعنی چکروں کی تکلیف ہو گئی ، جگر بند ہو گیا اور باوجود پوری احتیاط کرنے کے خون میں Sugar ( شکر ) کی جو زیادتی آجاتی ہے وہ پھر زائد ہو گئی۔اللہ تعالیٰ ہی شافی ہے۔میں بھی دعا کرتا ہوں آپ بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مجھے بھی اور آپ کو بھی صحت دے اور عمر دے اور عمل کی توفیق دے اور اپنی رحمتوں سے ہمارے عاجزانہ اعمال کو قبول فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۵ اگست ۱۹۷۵ ء صفحه ۲ تا ۴)