خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 108 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 108

خطبات ناصر جلد ششم ۱۰۸ خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۷۵ء ہمارے مردوں نے بھی مشاہدہ کیا اور ہماری عورتوں نے بھی ، ہمارے عالموں نے بھی مشاہدہ کیا اور ہمارے اس گروہ نے بھی جو بظا ہر دُنیوی علوم سے محروم سمجھا جاتا ہے لیکن جن کے اندر روحانی علوم کا دریا بہہ رہا ہے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور آپ کے فرزند جلیل کی دعاؤں اور تربیت کے نتیجہ میں مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسلامی تعلیم کو صاف شفاف پانی کی طرح ہمارے سامنے رکھا۔غرض ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم احسان کے عملی جلوؤں کو اپنی زندگیوں میں دیکھا اور اتنی کثرت سے دیکھا کہ اس کا احاطہ کرناممکن نہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے جو زمانہ ہم پر بڑا سخت سمجھا جا رہا تھا اس زمانہ میں جوخبریں میرے تک پہنچیں ، اُن کی بھی ایک پنڈ بن گئی تھی۔دوستوں نے (جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے ) مجھے لکھا کہ اُنہوں نے یہ یہ خواہیں دیکھی ہیں اور اُن میں اکثر اپنے وقت پر پوری ہو گئیں۔اُن میں بعض خوا ہیں ایسی بھی تھیں جو دو گھنٹے کے اندر پوری ہو گئیں اور یہ خدا تعالیٰ کا کتنا پیار ہے جسے ہم نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں پایا ہے۔یوں تو اس کی بیبیوں مثالیں دی جا سکتی ہیں لیکن میں صرف ایک مثال دیتا ہوں۔ایک شخص کو ایک رات میں تین خوا میں آئیں۔ان میں سے دو بظاہر کوئی حیثیت نہیں رکھتی تھیں۔وہ اس کے اپنے ٹریکٹر کے متعلق تھیں مگر تیسری خواب بڑی اہم تھی۔دو خدا تعالیٰ نے اس کو اس لئے دکھا ئیں کہ اُسے یہ یقین ہو جائے کہ اطلاع دینے والا علام الغیوب ہے۔گھنٹے بعد کی خبر کا بھی اُسے علم ہے اور مہینوں بعد کا بھی اُسے علم ہے اور چونکہ منبع ان تینوں کا ایک ہے اس لئے جب دو پوری ہوگئیں تو اُسے یقین ہو گیا کہ جو تیسری خواب ہے اور جو زیادہ اہم ہے وہ بھی اسی سر چشمہ سے نکلی ہے۔اسی طرح بچوں نے خوا ہیں دیکھیں اور بڑی واضح خواہیں دیکھیں اور وہ اپنے وقت پر پوری ہوئیں۔بڑوں نے خوا میں دیکھیں اور وہ بھی پوری ہو ئیں اور یہ خوا ہیں تو احمدی افراد کو تسلی دلانے کے لئے آتی ہیں۔اصل تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئیاں ہیں، وہ بشارتیں ہیں ، وہ خوشخبریاں ہیں اور پیشگی بتائی ہوئی باتیں ہیں جن میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ مہدی معہود علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام پھر ساری دنیا میں اسی طرح غالب آئے گا جس طرح کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے