خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 105 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 105

خطبات ناصر جلد ششم ۱۰۵ خطبه جمعه ۲۸ / مارچ ۱۹۷۵ء ہم احمدی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کامل نور اور کامل بشر تھے خطبه جمعه فرموده ۲۸ مارچ ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہم احمدی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ہمارے محبوب آقا حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کامل انسان تھے۔آپ کی استعداد میں ہر لحاظ سے کامل تھیں آپ کامل نور تھے اور کامل بشر تھے۔کامل نور ہونے کی وجہ سے آپ اللہ تعالیٰ کی صفات کی کامل معرفت رکھتے تھے۔اس ضمن میں جہاں بھی میں ” کامل“ کا لفظ استعمال کروں گا میری مراد یہ ہوگی کہ جب سے کہ اس کرہ ارض پر انسان نے جنم لیا کوئی اور شخص آپ کے کمال کے قریب بھی نہیں پہنچا۔ابتداء سے لے کر قیامت تک ہر قوم کے لحاظ سے اور ہر زمانہ کے لحاظ سے آپ اپنی ساری استعدادوں اور قوتوں اور صلاحیتوں میں کامل تھے یعنی میں آپ کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لئے نسبتی طور پر کامل کے لفظ کو استعمال نہیں کر رہا بلکہ ایک ایسی حقیقت کا ملہ کا اظہار کر رہا ہوں کہ جس کے ساتھ کسی اور کا کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا چونکہ آپ کامل استعدادوں کے ساتھ ، کامل صلاحیتوں کے ساتھ اور کامل قوتوں کے ساتھ اس دنیا میں پیدا ہوئے تھے اس لئے آپ کامل نور بھی تھے اور کامل بشر بھی۔کامل نور اس معنی میں کہ اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کی استعداد بھی کامل تھی اور اس