خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 104 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 104

خطبات ناصر جلد ششم ۱۰۴ خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۷۵ء بھی اور خدا تعالیٰ کی صفات کے مقابلہ میں بھی اپنی زندگیوں میں تضاد پیدا کر کے اپنے رب سے لڑائی نہ مول لیں۔جماعت کا ہر فرد ہر چھوٹا اور بڑا، ہر جوان اور بوڑھا ، ہر مرد اور عورت صدق وصفا سے رہے۔خدا تعالیٰ کے دامن کو کسی لحظہ نہ چھوڑے تا خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہم پر نازل ہو اور جس غرض کے لئے ہمیں پیدا کیا گیا ہے وہ غرض پوری ہو اور جس مقصد کے لئے جماعت احمدیہ قائم کی گئی ہے وہ مقصد حاصل ہو۔آمین۔‘“ از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )