خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 92
خطبات ناصر جلد ششم ۹۲ خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۷۵ء اس کے خادم کی حیثیت میں پیدا کیا گیا ہے۔یہ نہیں کہ پہلا اور دوسرا آسمان تو انسان کی خدمت کر رہے ہوں اور تیسرا اس سے دشمنی کر رہا ہو۔یہ ناممکن ہے کیونکہ فرمایا : - خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا ما تَرى فِي خَلْقِ الرَّحْمنِ مِنْ تَفُوت اس میں جو بنیادی مضمون بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کے لئے اور اس کا عبد بننے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ کی تمام صفات کی بنیا د اس بات پر ہے کہ ان میں کوئی تضاد اور کوئی تفاوت اور کوئی خلل اور کوئی فساد اور کوئی فطور نہیں پایا جاتا۔جس غرض کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے اگر اس کی زندگی اس کے مطابق ہو اور اس کی زندگی میں اندرونی طور پر بھی تضاد نہ ہو اور اس کی زندگی میں صفات باری کے انعکاس کے بارہ میں بھی کوئی تضاد نہ پایا جائے تو پھر کامیابی ہے دنیا کی بھی اور اُخروی زندگی کی بھی۔دین کی بھی اور دنیا کی بھی ، جسم کی بھی اور روح کی بھی۔ہر لحاظ سے اُسے پوری کامیابی ملتی ہے اور اچھے نتائج نکلتے ہیں لیکن جب تضاد پایا جائے۔تضاد مثلاً اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ شرک نہیں کرنا لیکن بعض لوگ کچھ خدا کے لئے زندہ رہتے ہیں اور کچھ بتوں کے لئے زندگی گزارتے ہیں یہ کھلم کھلا تضاد ہے۔بعض لوگ خدائے واحد ویگا نہ پر ایمان لانے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں اور قبروں پر جا کر سجدے بھی کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کو قادر وتو انا بھی سمجھتے ہیں اور اپنی عقل اور علم کے زور سے کچھ حاصل کرنے کا تصور بھی اپنے دماغ میں رکھتے ہیں۔ان کا نفس ایک بہت بڑا بت بن جاتا ہے اور ان کے دماغ میں ہزاروں بت نظر آتے ہیں۔اگر ہم خدا تعالیٰ کی دی ہوئی فراست اور اس کے عطا کردہ نور سے دیکھیں تو ہمیں ایسے لوگوں کے اندر ہزار ہا بت نظر آتے ہیں اور یہ تضاد ہے۔اس کے مقابلہ میں زندگی کے ہر پہلو سے خدا تعالیٰ کا ہو جانا اور اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ کی صفات منعکس کرنے کی کوشش کرنا یعنی اپنے اپنے دائرہ استعداد کے اندر مظہر صفات باری بنے کی انتہائی کوشش کرنا اور ہر قسم کے تضاد سے اپنے آپ کو پاک رکھنے کی کوشش کرتے رہنا یہ کامیابی کی راہ ہے اور یہ احسن عمل ہے مگر جہاں تضاد پایا گیا وہاں حسن نظر نہیں آئے گا۔زندگی کے ہر پہلو سے جو عمل ہے ، وہ ٹھیک طور پر بجالا نا نظر نہیں آئے گا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں خدائے رحمن ہوں تمام برکتیں اور نعمتیں مجھ سے حاصل کی جا اور یہ