خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 86 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 86

خطبات ناصر جلد ششم ۸۶ خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۷۵ء کہ اللہ تعالیٰ سے قطع تعلق نہیں ہونا چاہیے چونکہ اللہ سے قطع تعلق یا دوری موت ہے اس کے برعکس تعلق باللہ یا اس سے پیار کرنا اور اس کے حصول کی کوشش کرتے رہنا، یہی زندگی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دل اس طور پر لگانا چاہیے کہ مخلوقات میں سے کسی اور کے ساتھ انسان کا تعلق اس طور پر باقی نہ رہے۔دعا کرتے رہنا چاہیے کہ ہم اس حقیقت سے ہمیشہ آگاہ رہیں اور اسے کبھی نہ بھلا ئیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے ہم بھی وارث بنیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی برکات کی وراثت کی توفیق ملے جو اللہ تعالیٰ سے دور جا پڑے ہیں اور اس کی رحمتوں سے محروم ہو چکے ہیں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢