خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 87 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 87

خطبات ناصر جلد ششم ۸۷ خطبہ جمعہ ۱۴ / مارچ ۱۹۷۵ء زندگی اور موت کو پیدا کرنے والے رب کی ہر قسم کی برکتیں حاصل کریں خطبه جمعه فرموده ۱۴/ مارچ ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں:۔تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - بِالَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوة لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ - الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَواتِ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ - ثُمَّ ارجع البَصَرَ كَرّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَ هُوَ حَسِيرُ - (الْمُلْكَ : ۲ تا ۵) پھر حضور انور نے فرمایا:۔مجھے کچھ عرصہ سے پیچش کی تکلیف زیادہ رہی ہے اس لئے پچھلے جمعہ کی نماز میں خطبہ کے دوران دل کی دھڑکن شروع ہو گئی تھی۔یہ تکلیف معدے اور انتڑیوں کی خراش کی وجہ سے پیدا ہو جاتی ہے۔گو پہلے سے افاقہ ہے لیکن ابھی پوری طرح آرام نہیں آیا۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے صحت عطا فرمائے۔جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں ، ان میں جو مضمون بیان ہوا ہے اس کے ایک حصہ کو تو میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں مختصراً بیان کر دیا تھا۔خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیوی کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ