خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 70
خطبات ناصر جلد ششم خطبه جمعه ۲۱ فروری ۱۹۷۵ء اور ان کو بلا کے ابھی تربیت کی طرف توجہ دیں کیونکہ اگر اصل روح نہ ہو تو ہزار ہالکھوکھہا گھوڑے بھی اس پر قربان۔ہم نے تو وہ معاشرہ پیدا کرنا ہے جس کے ہر پہلو میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی ایک جھلک نظر آئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس حقیقت کے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اپنے گھوڑوں سمیت جو دوست باہر سے آئے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں بھی اور ان کے گھوڑوں کو بھی ہر قسم کی تکلیف اور پریشانی اور بیماری سے محفوظ رکھے اور جو دیکھنے والے ہیں ان کو بھی کسی طور سے بھی کوئی تکلیف نہ پہنچے بلکہ ہنسی خوشی آنے والے بشاشت کے ساتھ آئیں، رہیں اور پھر خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے سایہ کے نیچے اپنے گھروں کو پہنچیں۔وہاں بھی خدا کی رحمت انہیں ہر وقت حاصل رہے اور جور بوہ والے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کی اس خلق کی شان دیکھیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جو اقوال ہیں جن کے نتیجہ میں گھوڑوں کا پیار ہمارے دل میں پیدا ہوا ہے وہ اپنے دل میں بھی گھوڑوں کے لئے پیار پیدا کرنے کی کوشش کریں۔صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کے نتیجہ میں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )