خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 53 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 53

خطبات ناصر جلد ششم ۵۳ خطبه جمعه ۱۴ رفروری ۱۹۷۵ء قریباً ساڑھے نو ماہ پر مشتمل ہے، اُس کا بڑا حصہ غیر معمولی حالات میں سے گزرا اور غیر معمولی اخراجات کا باعث بنا۔جہاں تک نظام سلسلہ کے غیر معمولی اخراجات کا سوال تھا اس کے لئے کوئی تحریک نہیں کی گئی ، جماعت سے چندے نہیں لئے گئے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا غیر معمولی اخراجات مہیا ہوتے چلے گئے۔جہاں تک احباب کے لٹے ہوئے سرمائے کی ذمہ واری کا تعلق ہے میں پہلے بھی بتا چکا ہوں ، وہ نہ جماعت لیتی ہے اور نہ اُسے لینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے خزانے بھرے ہوئے ہیں پہلے بھی کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جماعت کے ایک حصہ کا سرمایہ لٹ گیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس کے لئے پہلے سے زیادہ سرمائے کے سامان پیدا کر دیئے۔بعض دفعہ وقتی طور پر جو ضرورتیں پیدا ہوتی ہیں اُن کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ سامان پیدا کیا ہے کہ دیر ہوئی کئی سال گزر گئے ہیں۔میں نے یہ اعلان کیا تھا (امید ہے جماعتیں اس طرف توجہ کرتی ہوں گی ) کہ کوئی احمدی رات کو بھوکا نہ سوئے۔چنانچہ روزمرہ کی جو ضرورتیں ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے پورا کرنے کا جماعت کے ذریعہ سے سامان پیدا کیا ہے۔سامان تو اُسی نے پیدا کئے ہیں ہم تو گھر سے کچھ نہیں لائے نہ میں اور نہ آپ۔غرض غیر معمولی حالات میں ھوکھہا روپیہ خرچ ہوا جس کے لئے کوئی اپیل نہیں کی گئی۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کے ذریعہ سبھی سامان پیدا کر دیئے لیکن جماعت کے علاوہ افراد کو بھی تو خرچ کرنے پڑے۔افراد کے بھی اور بعض خاندانوں کے بھی غیر معمولی اخراجات ہو گئے اور اس کی طرف احباب جماعت کو توجہ دینی پڑی اور جو معمولی ذمہ داریاں تھیں، معمولی اس معنی میں نہیں جس میں عام طور پر کہا جاتا ہے بلکہ معمول کے مطابق جو ذمہ داریاں تھیں اُن سے نظر دوسری طرف پھیرنی پڑی اس لئے قربانیوں کی اس عظیم جدوجہد کے سلسلہ میں اس وقت مجھے کچھ فرق نظر آ رہا ہے لیکن میں اپنے رب کریم سے اُمید رکھتا ہوں کہ وہ جماعت کا قدم پیچھے نہیں ہٹنے دے گا اور نہ ایک جگہ کھڑا رہنے دے گا بلکہ آگے ہی آگے بڑھائے گا۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے یہ ممکن ہے ہم تو اس کے عاجز بندے ہیں۔بعض چیزیں جن کی طرف اس سلسلہ میں احباب جماعت کو توجہ دلانا ضروری ہے وہ بدلے ہوئے اقتصادی حالات سے تعلق رکھتی ہیں جماعت کے جو افراد مالی قربانیاں دیتے ہیں وہ مختلف