خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 563 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 563

خطبات ناصر جلد ششم ۵۶۳ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء سکتے ان کو مضمون بتا ئیں ان کی دلچسپی کے۔ان کو گائیڈ کریں کہ فلاں جگہ سے تمہیں اس کا حوالہ ملے گا۔پھر وہ آہستہ آہستہ تیاری کریں دو مہینے لگائیں تین مہینے لگائیں چار مہینے لگائیں یہاں تک کہ ایک علمی مضمون تیار ہو جائے جو واقع میں علمی ہو اور جسے شائع کرتے ہوئے ہمیں شرم محسوس نہ ہو بلکہ ہم سمجھیں کہ مدلل مضمون ہے اگر ایک مضمون میں ایک بھی نئی دلیل دنیا کے سامنے آگئی ہے تو یہ بھی علمی دنیا کی بڑی خدمت ہے ساری علمی دنیا اسی طرح کر رہی ہے۔لوگ تحقیق کرتے ہیں بعض کو نوبل پرائز مل جاتا ہے اس طرف توجہ ہونی چاہیے۔کیونکہ ضرورت بہت ہے۔غرض سویڈن میں گوٹن برگ کے مقام پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجد بن گئی۔خدا کا گھر تیار ہو گیا اور آباد ہو گیا۔انشاء اللہ برکتیں بڑھتی چلی جائیں گی۔گوٹن برگ کے نارتھ ویسٹ میں اوسلو ہے جو ناروے کا دارالخلافہ ہے۔چنانچہ پروگرام کے مطابق سویڈن سے میں اوسلو گیا وہاں جماعت بھی ہے اور وہاں مسجد کے لئے جگہ بھی دیکھنی تھی۔دوستوں نے دو جگہیں تلاش کی ہوئی تھیں۔ایک کے تو مانگ رہے تھے ۳۵لا کھ سویڈش کرونے۔۲۲ ایکڑ رقبے میں دو عمارتیں بنی ہوئی تھیں۔اس کے کچھ پرے بھی ایک جگہ تھی۔وہاں بسیں وغیرہ اگر جاتی بھی تھیں تو بہت کم جاتی تھیں اور دوسری بڑی اچھی جگہ شہر کے مرکزی حصے میں تھی اور اس کی قیمت بھی مناسب تھی۔Villa ( ولا ) ٹائپ جگہ تھی یعنی جس طرح کسی قطعہ زمین میں ایک کوٹھی ہوتی ہے اسی طرح کسی اور کے ساتھ اس کی دیوار میں بھی نہیں لگتی تھیں اور قیمت اس کی تھی دس لاکھ کرونے اور اس کا انتظام بھی ہوسکتا تھا لیکن دماغ میں تاریخیں غلط یا درہ گئیں۔جس ترتیب سے انگلستان صد سالہ جو بلی کی رقمیں جمع کر رہا ہے اسی طرح اوسلو والوں نے ایک رقم جمع کرنی تھی دسمبر میں۔میں سمجھا کہ اسی سال کے دسمبر میں جمع ہو رہی ہے۔میں نے جا کر جگہ دیکھی مجھے بہت پسند آئی میں نے کہا ان سے Negotiation کرو اور قیمت کچھ کم کرانے کی کوشش کرو جو عمارتوں والی جگہ ہے وہاں عمارتوں میں کچھ ہلکی ہلکی تریریں آئی ہوئی تھیں Sarveyor سے کہہ کر اس کا سروے کروایا اس نے بھی کہا یہ ٹھیک ہے اوپر صرف پلستر کی تریڑیں ہیں اندر نہیں بالکل ٹھیک ہے لیکن جب ہم انگلستان آئے تو پتہ لگا کہ اس سال دسمبر نہیں۔بلکہ ۱۹۷۷ء کے دسمبر میں وہ رقم ملنی ہے۔اس کا