خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 442
خطبات ناصر جلد ششم ۴۴۲ خطبه جمعه ۱/۳۰ پریل ۱۹۷۶ ء اہل ثابت ہو۔ہم خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر کے غلبہ اسلام کی اس مہم میں جو مہدی علیہ السلام کے ذریعہ اس زمانہ میں شروع ہوئی ہے اس میں ہر قسم کی قربانیاں دے کر اپنے اس مقصد میں کا میاب ہونے کی ہمیشہ مقبول سعی کرتے رہیں۔خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں عمل کی توفیق دے اور ایسے عمل کی توفیق دے جسے وہ اچھا سمجھے اور قبول کر لے اور جزا دے اس دنیا میں بھی اور آنے والی زندگی میں بھی۔خدا تعالیٰ ہمیں کبھی دھتکار کر پرے نہ پھینکے بلکہ پیار کے ساتھ اپنے گلے کے ساتھ لگالے اور ہماری بشری کمزوریوں کو معاف کر دے اور جو ہمت والوں کو اُس نے کبھی ہمتیں دیں اور جو ایثار پیشہ جماعتوں کو اُس نے کبھی ایثار عطا کیا اس سے بڑھ کر ہمت اور ایثار جماعت احمدیہ کو عطا کرے تا کہ اسلام کی صداقت ساری دنیا پر ظاہر ہو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہر دل میں پختگی کے ساتھ گاڑا جا سکے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۸ رمئی ۱۹۷۶ ء صفحه ۲ تا ۶ )