خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 417
خطبات ناصر جلد ششم ۴۱۷ خطبه جمعه ۱/۲۳ پریل ۱۹۷۶ ء غلبہ اسلام کی خاطر ہم انتہائی قربانیاں پیش کرتے رہیں گے خطبه جمعه فرموده ۲۳ را پریل ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔إن يَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُ لَكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ ج بَعْدِهِ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (ال عمران : ١٦١) لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا آتَوُا وَ يُحِبُّونَ أَنْ يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا فَلَا 609 تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيمُ - وَ لِلَّهِ مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير - (ال عمران: ۱۹۰،۱۸۹) اس کے بعد فرمایا :۔جس مسیح اور مہدی کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت دی تھی ہمارے ایمان کے مطابق وہ آگئے اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہم نے اس عظیم فرزند محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانا اور شناخت کیا اور ہم آپ پر ایمان لائے۔ہم ایمان لائے یعنی ہم نے اپنے رب سے یہ عہد کیا کہ جس مقصد کے لئے اس مسیح محمدی اور اس مہدی علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا ہے یعنی اس غرض سے