خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 21 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 21

خطبات ناصر جلد ششم ۲۱ خطبہ جمعہ ۱۷ / جنوری ۱۹۷۵ء اسلام کی ابدی صداقتوں کو نئی نسل کے سامنے دہراتے چلے جائیں تا وہ آئندہ ذمہ داریوں کو نباہنے کے قابل ہو جائے خطبه جمعه فرموده ۱۷ جنوری ۱۹۷۵ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت جماعت احمد یہ ایک نہایت ہی اہم اور نازک تربیتی دور میں داخل ہو چکی ہے۔مخالفت نے اس وقت جو رنگ اختیار کیا ہے وہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم تربیت پر بہت زور دیں۔تربیت کی ذمہ داری بچوں پر نہیں ڈالی جاسکتی اور نہ نو جوانوں پر ڈالی جاسکتی ہے۔یہ کام بڑوں کا ہے یعنی عمر میں اور تجربے میں ثقہ اور سلجھی ہوئی طبیعتوں والے انصار کا یہ فرض ہے کہ وہ تربیت کی طرف توجہ دیں۔چنانچہ آج میں اپنے انصار بھائیوں سے اسی سلسلہ میں مخاطب ہو رہا ہوں۔الہی سلسلے یا اُمت محمدیہ کے اندر وہ آخری الہی سلسلہ جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ دنیا میں قائم کیا گیا، اس سے پہلے کے الہی سلسلے تنزل کرتے ہوئے نئے سلسلوں کی شکل اختیار کرتے چلے گئے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ جو امت بنائی گئی اس میں مختلف ادوار میں اور مختلف علاقوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مصلحین اور محمد دین پیدا کئے گئے۔جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں اور زمانوں میں دین کو قائم کرنے اور قائم رکھنے کی ذمہ داری نباہی