خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 22
خطبات ناصر جلد ششم ۲۲ خطبہ جمعہ ۱۷؍ جنوری ۱۹۷۵ء اور اس طرح یہ شمعیں نسلاً بعد نسل روشن ہوتی رہیں اور اسلام اپنی خالص اور صحیح شکل میں دنیا کے سامنے آتا رہا یہاں تک کہ مہدی علیہ السلام کا زمانہ آ گیا اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے اولیاء اللہ کو بھی بتایا ہے اور اُنہوں نے اپنی کتب میں بڑی وضاحت سے لکھا ہے کہ مہدی علیہ السلام کا نور قیامت تک ممتد ہو گا جس کا مطلب یہ ہے کہ قیامت تک ایک کے بعد دوسری نسل کی تربیت ضروری ہے تاکہ وہ نور جو اسلام کا نور ہے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور ہے جسے دنیا نے مہدی علیہ السلام کے ذریعہ دیکھا وہ اپنی پوری چمک اور روشنی کے ساتھ قائم رہے ہمارے دلوں میں بھی اور ہمارے اعمال میں بھی ، ہماری کوششوں میں بھی اور ہماری زندگی کے ہر پہلو میں بھی تا کہ جس غرض کے لئے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا ہوئے تھے، وہ غرض پوری ہوتی رہے اور ہر انسان ہمارے محبوب آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل اپنے رب کی معرفت بھی حاصل کرے اور اس کی رحمتوں کا بھی حصہ دار بنے۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے پہلے انبیاء کے سلسلوں میں تنزل واقع ہوا اور پھر نئے انبیاء مبعوث ہوئے یا اُمت محمدیہ میں محمد دین ، مصلحین اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق رکھنے والوں اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والوں نے اپنے اپنے وقتوں میں اسلام کے نور کو اور وہ جو سراج منیر تھا اس کی روشنی کو از سر نو قائم کیا تو پھر اس میں تنزل اور تبدیلی جو واقع ہوئی۔وہ کیوں؟ وہ اس لئے کہ آئندہ نسلوں کو سنبھالا نہیں گیا اور اُن کی تربیت نہیں کی گئی۔انہوں نے اپنی آنکھوں سے جن حقائق کو اور جن صداقتوں کو اور جن انوار کو اور جن رحمتوں کو دیکھا تھا ، آنے والی نسلوں کی آنکھوں سے وہ چیز میں اوجھل ہوگئیں اس لئے وہ صراط مستقیم سے بھٹک گئیں۔پس ہماری جماعت کے لئے یہ ضروری ہے کہ جو صداقتیں کامل اور مکمل شکل میں قرآن عظیم میں پائی جاتی ہیں اور جو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ایک کامل نبی جو خاتم تھا تمام روحانی کمالات کا اس کے ذریعہ ہمیں عطا ہوئی ہیں، ہم انتہائی کوشش کریں کہ یہ صداقتیں اور یہ انوار اور یہ حقائق اور یہ برکات اور یہ رحمتیں جماعت احمدیہ کی ایک نسل کے بعد دوسری نسل حاصل کرتی چلی جائے۔اگلے چودہ سال کا زمانہ میرے نزدیک تربیت پر بہت زور دینے کا زمانہ ہے جس میں ہزاروں ہزار احمدیوں کو تربیت