خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 245 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 245

خطبات ناصر جلد ششم ۲۴۵ خطبہ جمعہ ۵ /دسمبر ۱۹۷۵ء خلاف کوئی چیز نہ ہو لیکن میں نے بتایا ہے کہ اجتماعات میں گند پڑ جانے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں اس لئے جلسہ سے پہلے صفائی کرو اور جلسہ سالانہ میں خاص طور پر اس بات کا خیال رکھو۔جلسہ سالانہ کا نظام اور ہماری جماعت کے جو دوسرے نظام ہیں اور حکومت کا جو یہاں نظام ہے یہ ان کا کام ہے۔امید ہے کہ وہ اس کا خیال رکھیں گے لیکن جو ہمارے نظام ہیں ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ وہ خیال رکھیں۔ان دنوں میں بھی خیال رکھیں لیکن جلسہ سے پہلے خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ ربوہ کو بالکل صاف ستھرا کر دیں۔انصار اللہ کا صرف نام ہی مختلف ہے ویسے تو ہم سارے ہی خادم ہیں ، میں بھی اور آپ بھی دنیا کے خادم بن گئے ہیں اور اس خدمت میں اور پھر اس خدمت کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے میں بڑا لطف ہے۔یہ حقیقت ہے کہ ہم نے نہ تو شو کے لئے عمارتیں بنائی ہیں اور نہ سڑکیں بنائی ہیں۔ربوہ میں ہمارا جو کالج کا پہلا کانووکیشن ہوا تھا اس میں ہم نے ایک بہت بڑے مشہور سکالر اور بڑے پائے کے محقق عالم کو بلایا ہوا تھا وہ کچھ دنیا دارانہ نگاہ رکھتے تھے۔میں نے اپنے ایڈریس میں یہ کہا کہ ہم نے تو اپنی ضرورتیں پوری کر لی ہیں لیکن وہ نگاہ جو دنیا دارانہ ہے وہ انتظار کرے۔اپنے وقت پر خدا اس کی نگاہ کی تسلی اور دلچسپی کے سامان بھی پیدا کر دے گا۔مگر یہ آج نہیں ہوگا کیونکہ آج ہم وہ شان و شوکت جو دنیا کی آنکھ دیکھنا چاہتی ہے اس کو Afford ( افورڈ ) ہی نہیں کر سکتے۔اس وقت یہاں پر کچی سڑکیں ہیں۔۱۹۵۴ء میں میں یہاں آیا تھا اس وقت سے لے کر ۱۹۶۵ء تک بڑے بڑے غیر ملکی سکالر بھی یہاں آتے رہے ہیں اور غیر ملکی اس معاملہ میں زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں۔چنانچہ وہ یہ نہیں دیکھتے تھے کہ اس قسم کے سادہ اور غریبانہ مکان ہیں لوگوں نے اپنے آپ کو گرمی سردی سے بچانے کے لئے یہ انتظام کیا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جماعت پر بڑا فضل کیا ہے لیکن ہمارے اندر جو روح ہے وہ ان کے لئے حیرت کا باعث بنتی تھی۔وہ حیران ہوتے تھے کہ ربوہ میں تعلیم کا معیار اس قدر بلند ہے۔اب تو میں نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہاں دن کے وقت بہت سارے باہر کے لوگ بھی آئے ہوتے ہیں۔کوئی تھانے میں جارہا ہوتا ہے، کوئی تحصیل میں جا رہا ہوتا ہے، کوئی آر۔ایم صاحب کی کچہری میں جارہا ہوتا ہے۔اچھی خاصی رونق ہوتی ہے سینکڑوں