خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 128 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 128

خطبات ناصر جلد ششم ۱۲۸ خطبہ جمعہ ۲۵ جولائی ۱۹۷۵ء کی جاتی ہے۔امت محمدیہ کے لئے سب سے زیادہ دعا ئیں تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کی ہیں آپ نے کسی قوم کو کسی ملک کو اور کسی زمانہ کو نہیں چھوڑا جس کے لئے دعائیں نہ کی ہوں ہمارے اس زمانہ کو بھی نہیں چھوڑا ہمارا یہ ایمان ہے۔دوسرے لوگ ہمارے ساتھ اتفاق رکھیں یا نہ رکھیں لیکن ہمارا یہ ایمان ہے اور ہم اسے ظاہر کریں گے کہ مہدی آگئے اور ہم اُن پر ایمان لائے ہیں۔اس وقت میرے سامنے ایران سے آئی ہوئی فارسی کی ایک کتاب ہے جو شیعوں کی طرف سے شائع کی گئی ہے اس میں ایک حوالہ ہے جسے عربی سے لیا گیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے طور پر مروی ہے۔اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی علیہ السلام کے ساتھ ایک پختہ تعلق قائم رکھنے کے لئے یہاں تک فرمایا ہے کہ ایک مجلس میں حضرت جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور اُنہوں نے مجھے کہا کہ میرے بعد ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد ) حضرت علی، حضرت فاطمہ ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضوان اللہ علیہم اور تمام اہل بیت پر ظلم ہونے لگ جائے گا اور وہ مظلوم بن جائیں گے اور اہل بیت پر یہ ظلم اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک مہدی آکر اُن کو اس ظلم سے نجات نہیں دلائے گا۔کتنا پیار پیدا کیا ہے یہ بات بتا کر کہ جس کی میرے اہل بیت کو ضرورت ہو گی تم کون ہوتے ہو کھڑے ہو کر یہ کہنے والے کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ایک جگہ آپ نے جوش کے ساتھ اور پیار کے ساتھ کہا اے لوگوسُنو ! میں تمہیں مژدہ سناتا ہوں کہ تمہارے اندر مہدی پیدا ہوگا اور بیسیوں حوالے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال ہیں۔اُمت محمدیہ کے صلحاء کے اقوال ہیں ، ہمارے بزرگوں کے اقوال ہیں جنہوں نے اپنے اپنے دائرہ استعداد کے مطابق حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کیا تھا اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے زندہ نشان دیکھے تھے۔خدا تعالیٰ اُن کا معلم بنا تھا اور وہ خدا تعالیٰ سے علم حاصل کر کے یہ اعلان کرتے رہے ہیں کہ مہدی کا یہ مقام ہے، مہدی کا یہ کام ہے، مہدی یہ خدمت کرے گا ، مہدی کے زمانہ میں یہ پیشگوئی پوری ہوگی کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے گا۔یہ ہم نے اپنے گھر میں بیٹھ کر باتیں تو نہیں بنائیں۔پہلے بزرگ یہ بتا گئے تھے ہم تو خدا تعالیٰ کی حمد کرتے تھک جائیں تب بھی