خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 771
خطبات ناصر جلد پنجم 221 خطبہ جمعہ ۸ / نومبر ۱۹۷۴ء ولی بن جاؤ اور خدا کے اتنے قریب ہو جاؤ کہ ذرہ بھر بھی دوری نہ رہے خطبه جمعه فرموده ۸ /نومبر ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔وَاللهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ - (ال عمران : ٦٩) الم تَعلَمُ اَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ مَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ - (البقرة : ١٠٨) الا اِنَّ اَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ - هُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ - وَلَا يَحْزُنُكَ قَولُهُمْ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا - هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - (یونس : ۶۳ تا ۶۶) پھر حضور انور نے فرمایا:۔ایک تو میں جلسہ سالانہ کے لئے مکانات کی دوبارہ یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں۔اس میں شک نہیں کہ جن دوستوں کے یہاں مکان ہیں (اپنے ہیں یا کرایہ کے مکانوں میں وہ رہ رہے ہیں ) اُن کے اپنے مہمان بھی بڑی کثرت سے اُن مکانوں میں ٹھہرتے ہیں۔میں خود کئی سال تک