خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 770 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 770

خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۷۴ء خطبات ناصر جلد پنجم 22۔مشتمل کمرہ بنالے اس نیت کے ساتھ کہ جلسہ کے مہمان وہاں ٹھہریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اُس مکان میں اس خلوص نیت کی وجہ سے بہت برکتیں دے گا۔پس آج ہی یہ کام شروع کر دو یعنی آج سے مراد ہے جس کے کان میں جس دن یہ آواز پہنچے۔کمرہ بنانا ہے بے شک ایسا بنا دیں جس کی آپ کو بعد میں ضرورت نہ ہو یا جوامیر لوگ ہیں وہ اپنے کام کرنے والوں کے لئے کمرے بناتے ہیں۔بےشک کچے کمرے بنا دیں مگر مہمانوں کے لئے بنائیں اور قانونی اجازت لے کر بنا ئیں۔میری اس تحریک کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جس دن قومی اسمبلی کے سارے ایوان پر خصوصی کمیٹی بنی اُس دن جب اعلان ہوا کہ اس کمیٹی کا اجلاس In-camera ( یعنی خفیہ ) ہوگا۔اس بات نے کہ اجلاس خفیہ ہو گا مجھے پریشان کیا اور اس اطلاع کے ملنے کے بعد سے لے کر اگلے دن صبح چار بجے تک میں بہت پریشان رہا اور میں نے بڑی دُعائیں کیں۔یہ بھی دعا کی کہ اے خدا خفیہ اجلاس ہے پتہ نہیں ہمارے خلاف کیا تدبیر کی جائے۔تیرا حکم ہے کہ میں مقابلہ میں تدبیر کروں تیرا حکم ہے میں کیسے مانوں۔مجھے پتہ ہی نہیں اُن کی تدبیر کیا ہے تو ان حالات میں میں تیرا حکم نہیں مان سکتا۔بتائیں کیا کروں۔سورۂ فاتحہ بہت پڑھی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ بہت پڑھا۔ان الفاظ میں دعا بہت کی اور صبح اللہ تعالیٰ نے بڑے پیار سے مجھے یہ کہا وَشِعُ مَكَانَكَ إِنَّا كَفَيْنَكَ الْمُسْتَهر ین کہ ہمارے مہمانوں کا تم خیال کرو اور اپنے مکانوں میں مہمانوں کی خاطر وسعت پیدا کرو اور جو یہ منصوبے جماعت کے خلاف ہیں ان منصوبوں کے دفاع کے لئے تیرے لئے ہم کافی ہیں تو تسلی ہوئی۔وَشِعْ مَكَانَكَ جو خاص طور پر کہا گیا اس لئے میرا فرض تھا کہ جماعت کو کہوں کہ وسعتیں پیدا کرو۔جو اپنے مکانوں میں کمرے بڑھانا چاہتے تھے وہ بنا ئیں اور ہر پلاٹ میں جلسہ کے مہمانوں کو ایک کمرہ بنا دو۔رہائش کے لئے عارضی طور پر انہیں تحفہ دو اور عارضی تحفہ کے نتیجہ میں اپنے لئے ابدی ثواب کے حصول کے سامان پیدا کرو اللہ تعالیٰ سب کو نیکیوں کی توفیق عطا کرے۔(آمین) روزنامه الفضل ربوه ۱۱ / دسمبر ۱۹۷۴ء صفحه ۲ تا ۶ )