خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 733 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 733

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۳۳ خطبہ جمعہ ۱۱ را کتوبر ۱۹۷۴ء معاف کر دے۔جب تک بندہ مَا اجْتَنَبَ الْكَبَائِر * کے مطابق کبائر سے اجتناب نہیں کرتا اس وقت تک یہ برکتیں، یہ وعدے اس کے حق میں پورے نہیں ہوں گے۔اس قسم کی جو بدعتیں ہیں وہ ہمارے لئے نہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے عقل دی ، ہمیں اللہ تعالیٰ نے سمجھ دی ، ہمیں اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پڑھنے اور ان پر غور کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں کہ اگر کبائر سے اجتناب ہو تو پھر ایک نماز اپنے سے پہلی نماز کے درمیان کی کوتاہیاں معاف کروادے گی۔جمعہ اپنے اور پہلے جمعہ کے درمیان کی کمزور یاں خدا تعالیٰ سے معاف کروا دے گا۔(مگر خلوص نیت ہونا چاہیے۔) اور رمضان ، رمضان کے درمیان جو کوتاہیاں اور غفلتیں ہیں اللہ تعالیٰ سے ان کی معافی مل جائے گی۔لیکن کبائر کے متعلق یہ اصول نہیں ہے اور سب سے بڑا کبیرہ گناہ تو شرک ہے۔شرک کی پھر آگے شاخیں ہیں که انسان بعض دفعہ سمجھتا ہی نہیں۔اسی لئے خدا نے کہا کہ شرک کی باریک سے بار یک قسموں سے بھی بچو اور کامل تقویٰ اختیار کرو۔انسان اپنے نفس کو کچھ سمجھنے لگ جاتا ہے۔اپنی عقل کو کچھ مجھنے لگ جاتا ہے اپنے علم کو کچھ سمجھنے لگ جاتا ہے اپنے جتھے اور قوم کو کچھ سمجھنے لگ جاتا ہے۔اپنے ملک اور اپنی ایجادات کو کچھ سمجھنے لگ جاتا ہے۔جس طرح مثلاً امریکہ اور روس نے ایٹم بم کیا ایجاد کر لیا۔یہ لوگ اپنے آپ کو انسان سے ایک بالا مخلوق سمجھنے لگ گئے اور ان کا خیال یہ ہے کہ ساری دنیا کو ان کی غلامی کرنی چاہیے۔پاکستان تو ان کی غلامی کرنے کے لئے تیار نہیں جہاں تک ہم اپنے ذہنوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم نے قربانیاں دے کر اس کو بنا یا ہے اور ہم اس کے لئے دعائیں کرنے والے ہیں اور اس رمضان میں بھی ہم نے اس کے لئے بڑی دعائیں کی ہیں اور اب بھی آپ دعائیں کرتے رہیں۔رمضان کے ایام میں ( بھی اور بعد میں بھی) کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر اس اندرونی یا بیرونی منصوبہ سے جو اس کے ( نوٹ : پوری حدیث یوں ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ وَ رَمَضَانُ إِلى رَمَضَانَ مُكَفِّرَاتٌ مَّا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتَنَبَتِ الكَبَائِرَ (مسند احمد بن حنبل جلد نمبر ۲ صفحه ۴۰۰)