خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 531 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 531

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۳۱ خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۷۴ء بڑھ گیا ہے حالانکہ عام قانون کے مطابق اس کو دو سال میں وہاں پہنچنا چاہیے تھا۔پس اس کا بھی علم ہونا چاہیے۔درختوں کو عام طور پر لوگ یہ سمجھ کر کہ ان کو ضرورت نہیں کھا د نہیں دیتے ٹھیک ہے اگر اس نے دس فٹ تین سال میں ہونا ہے تو اس کو کھاد کی ضرورت نہیں وہ تین سال میں اُتنا ہو جائے گا لیکن اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ ایک سال میں دس فٹ تک پہنچ جائے (ایسے درخت ہیں ہمارے گھر کے صحن میں لگا ہوا ہے ) تو اُس کو آپ کھاد دیں وہ ایک سال کا بھی انتظار نہیں کرے گا۔چھ مہینے کے اندر اس تک پہنچ جائے گا۔پس درختوں کی حفاظت کریں اور نئے درخت لگا ئیں۔جو میں نے مغل بادشاہوں کی مثال دی ہے اُس وقت میں تعلیمی لحاظ سے ایک اصولی بات بتا رہا تھا۔اس سلسلہ میں استدلال کیا تھا اس سے آپ یہ بھی استدلال کر سکتے ہیں کہ جہاں درخت مر گئے ہیں اگلے موسم کا ہم انتظار نہیں کر سکتے۔اس لئے کہیں ذخیروں میں درخت مل جائیں تو بڑی بڑی گا چیاں نکالیں اور یہاں لگا دیں۔پاپکر کا درخت اپنی پت جھڑ کے وقت سو یا ہوا ہوتا ہے۔اگر فروری میں اس کو جڑوں سمیت اُکھاڑ کر جھاڑ کر مٹی کے بغیر دوسری جگہ لگا ئیں تو وہ ہو جائے گا لیکن جب اس نے پتے نکال لئے ہیں اسے اُکھاڑ کر اور جھاڑ کر لگا ئیں گے تو نہیں لگے گا لیکن آپ ڈیڑھ یا دوفٹ کی یا جو بھی مناسب ہو گا گا چی نکال کر لگا ئیں تو وہ ہو جائے گا کیونکہ اس نے ایک معنی میں اپنا مقام چھوڑا اور دوسرے معنی میں اپنی زمین نہیں چھوڑی وہ اس کے ساتھ ہی آگئی۔پس نئے درخت لگا ئیں جو دوست آج کے بعد مجھے بتا کر اپنے محن سے باہر عام قسم کے پانچ درخت پال لے یا دو پھلدار درخت اپنے صحن کے اندر بڑی گا چیاں لگا کر پال لے تو ہر دو درخت پالنے والے کو میں انعام دوں گا لیکن میں اب انعام کی شکل معین اس لئے نہیں کر سکتا کہ اگر سب کو ہی میں نے انعام دینا ہے تو اس کی شکل کچھ اور ہوگی اور اگر دو یا چار ہیں تو پھر اس کی شکل اور ہوگی اگر وہ دوسو یا سات سو گھر ہیں تو ان سب کو انعام دوں گا لیکن اس کی شکل بہر حال بدل جائے گی۔انجیر یا شہتوت کا درخت بہت جلدی پھل دیتا ہے انجیر تو چند مہینوں کے اندر پھل دے دیتا ہے اگر وہ تھوڑا ہی ہوگا کیونکہ شروع میں تو ایک ہی شاخ ہو گی لیکن پھل آ جائے گا۔شہتوت بھی اگر آپ