خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 277
خطبات ناصر جلد پنجم ۲۷۷ خطبه جمعه ۲۸ ستمبر ۱۹۷۳ء ہے۔سیلاب زدگان تمہارے بھائی ہیں تمہیں ان کی امداد کے لئے پہنچنا چاہیے اور اسلام میں یہ تعلیم دی گئی ہے۔پس دوست دعا کریں کہ پاکستان میں ہمارے جو بھائی بستے ہیں سیلاب کی زد میں آنے کی وجہ سے یا آگے سیلاب کی وجہ سے جو وسیع اثرات پیدا ہوئے ہیں اُن کی وجہ سے تکلیف پہنچ رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے سب کی تکالیف کو پورے طور پر دور فرمائے اور اپنی رحمت سے اپنے بندوں کو نوازے اور دنیا کی آنکھ بھی اُن کو عطا فرمائے اور دین کی آنکھ بھی اُن کو عطا کرے تا کہ اُن کو ہر قسم کی خوش حال زندگی میسر آئے۔پھر دوست یہ بھی دعا کریں کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا جو مقصد ہے یعنی ساری نوع انسانی کو اُمتِ واحدہ بنا کر ایک خاندان بنا کر اور پیار اور محبت کے بندھنوں میں باندھ کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہے۔جماعت احمدیہ کو اس مقصد کے پورا کرنے کے سامان جلد میسر آجائیں اور ہماری حقیر اور ناچیز کوششوں میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالے۔ہماری زندگیوں ہی میں وہ مقصد پورے ہو جائیں یا اُن مقاصد کے پورا ہونے کی ہر ہمیں ایک جھلک نظر آ جائے۔ہم خوشی اور بشاشت کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوں کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو ایک حد تک عاجز بندے ہونے کے باوجود نباہ دیا ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی اس کی تو فیق عطا فرمائے۔(روز نامہ الفضل ربوہ۔۴ رنومبر ۱۹۷۳ء صفحہ ۲ تا ۷)