خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 698
خطبات ناصر جلد پنجم ۶۹۸ خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء کو روحانی طور پر نشو ونما دینے کی کوشش کر رہا ہے اگر وہ اس بات کا خیال نہیں رکھتا کہ اس کا جو ماحول ہے اس میں اس کے حقوق مل رہے ہیں۔اگر نہیں تو نشوونما کے اندر کمزوری پیدا ہو جاتی ہے۔پس ہر انسان اپنی نشو ونما کی خاطر غیر کی نشوونما میں تعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدة : ٣) کے حکم کے مطابق کوشش کرتا ہے۔پس ظلم کے یہ تین معنے کئے گئے ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاللهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ ظلم کے کسی معنی میں بھی خدا تعالیٰ ظالم سے پیار نہیں کرتا۔اس لئے جماعت احمد یہ اور جماعتِ احمد یہ کے افراد کا کوئی رد عمل کے رستمبر کی قرارداد پر ایسا نہیں ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی درگاہ میں وہ ظالم ٹھہر جائیں۔انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا ان کا رد عمل ایسا ہو گا کہ خدا تعالیٰ انہیں یہ کہے گا کہ میرے پیارو! میرے اور قریب آجاؤ کہ جب تمہیں دکھ دیا گیا تو تم نے میرے حقوق نہیں بھولے بلکہ میرے پیارا اور رضا کو حاصل کرنے کے لئے اور زیادہ کوشش کی۔دوسری چیز جس کے نتیجہ میں انسان خدا تعالیٰ کے پیار اور محبت سے محروم ہو جاتا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ کی آیت ۲۰۶ میں فرمایا ہے واللهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ ( البقرة : ۲۰۶) کہ اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں کرتا۔فساد کے معنے ہیں : "خُرُوجُ الشَّيْءِ عَنِ الْإِعْتِدَالِ‘ جس کا مطلب یہ ہے کہ جو بیچ کا راستہ ہے یا خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے صراط مستقیم یعنی سیدھی راہ بنائی ہے اس سے بھٹک کر انسان اگر دائیں چلا جائے تب بھی اور بائیں چلا جائے تب بھی خدا تعالیٰ کے پیار سے محروم ہو جاتا ہے۔فساد کے مقابلہ میں صلاح کا لفظ آتا ہے کیونکہ فساد منفی معنوں میں دلالت کرتا ہے۔اس لئے گویا صلاح کا نہ ہونا صلاح کا فقدان فساد کہلاتا ہے اور صلاح کے معنے فساد کے معنوں پر روشنی ڈالتے ہیں اور صلاح کے معنے ( جب یہ لفظ صالح اسم فاعل کے طور پر استعمال ہوتا ہے ) تو اس وقت اس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ الْقَائِمُ بِمَا عَلَيْهِ مِنَ الْحُقُوقِ وَالْوَاجِبَاتِ “ کہ ہر وہ انسان جس پر اللہ تعالیٰ نے جو حقوق اور واجبات مقرر کئے ہیں اور یا اس کی صلاحیت میں رکھے ہیں وہ ان سے منحرف نہ ہو بلکہ مضبوطی کے ساتھ وہ اپنے اس مقام پر کھڑا ہو جو مقام کہ اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے۔چنانچہ دنیا میں جتنا فتنہ وفساد، لڑائیاں،