خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 40
خطبات ناصر جلد پنجم خطبہ جمعہ 9 فروری ۱۹۷۳ء نازل ہوتی چلی جاتی ہیں اور یہ وہ گروہ ہے کہ جس وقت کوئی مصیبت نازل ہو تو وہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کسی مصیبت سے ڈرتے نہیں جس وقت اللہ تعالیٰ امتحان لیتا ہے اور جس وقت اللہ کا بندہ اس امتحان میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے انتہائی کامیابیوں کی بشارتیں بھی ملتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی برکتیں اور رحمتیں بھی اس تسلسل کے ساتھ اس پر نازل ہوتی ہیں کہ ایک رحمت اور برکت کے بعد دوسری رحمت اور برکت کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں رہتا اور اللہ تعالیٰ کی صلوات اور اس کی برکتیں اور اس کی رحمتیں موسلا دھار بارش کی طرح اس پر نازل ہوتی ہیں۔امتحانوں کے وقت ثبات قدم ہمت اور عزم کا کام ہے اور مومن کی تو سرشت ہی یہ ہے کہ دنیا کی ہزار بلائیں نازل ہو جائیں وہ خدا تعالیٰ کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑتا بلکہ اس سے چمٹا رہتا ہے اور اس کے نتیجہ میں اس کے فضلوں کا وارث ہوتا ہے اور جس وقت یہ پختگی جماعت میں پیدا ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ امتحان کے ذریعہ اور ابتلا کے نتیجہ میں اپنی جماعت کو پختہ پاتا اور ان کو ثابت قدم دیکھتا ہے تو پھر قومی لحاظ سے اور اجتماعی طور پر یہ ایک ایسی کیفیت اور حقیقت ہے کہ جس کے متعلق یہ کہا گیا ہے۔لاغلبنَ آنَا وَرُسُلى (المجادلة: ۲۲) کہ جو منصوبہ میں نے اس دنیا میں اپنے بندوں کے لئے بنایا اور جس مقصد کے لئے میں نے اپنے انبیاء کو مبعوث کیا اس میں میری جماعتیں ہی کامیاب ہوتی ہیں اور میر امنصوبہ ہی کامیاب ہوتا ہے اور اگر ساری دنیا کی طاقتیں بھی مل جائیں اور اکٹھی ہو کر حملہ آور ہوں تو احزاب کی ہلاکت کی جو پیشگوئی تھی اور جس کے پورا ہونے کا نظارہ دنیا نے ایک خاص موقع پر حضرت خاتم الانبیاء کے زمانہ میں دیکھا اس موقع کی یاد جب ہمارے سامنے آتی ہے تو وہ نظارہ بھی سامنے آجاتا ہے ) وہ پوری ہو جاتی ہے وہ تو اس بات کی ایک علامت ہے کہ ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کی جماعت غالب آتی ہے اور ہر وہ طاقت جو اس کی جماعت سے نگر لیتی ہے ناکام ہوتی ہے لیکن فراخی کے دنوں میں کہ جب ابتلا اور امتحان کا وقت نہ ہو، عاجزانہ زندگی گذارنا اور امتحان کے اوقات میں خدا کے لئے اور خدا سے اپنے تعلق کے اظہار کے لئے گردنیں اونچی کر کے چلنا اور دنیا کی کسی طاقت کے رعب میں نہ آنا یہ چیز اللہ تعالی کے فضلوں کو جذب کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ایک منصوبہ بنا کر