خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 519
خطبات ناصر جلد پنجم ۵۱۹ خطبه جمعه ۱٫۵ پریل ۱۹۷۴ء چند دن رہ گئے ہیں اور پانچ لاکھ روپے کا ابھی بقایا ہے اسے پورا کریں چنانچہ دوستوں نے میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے پانچ لاکھ سے زائد رقم ادا کر دی تھی اب اس دفعہ بھی مالی سال ختم ہونے میں ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے اور پانچ سات لاکھ روپے کی کمی ہے یہ بھی انشاءاللہ پوری ہو جائے گی۔اس کی مجھے فکر نہیں لیکن مجھے یہ بھی حکم ہے وَذَكَرُ فَإِنَّ الذِكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الدريت : ۵۶) اور اطاعت میرا فرض ہے پس میرا فرض ہے کہ احباب جماعت کو یاد دہانی کراؤں کیونکہ یاددہانی ایمان کا ثبوت ہے۔قرآنِ کریم بڑی حسین کتاب ہے اس نے یہ نہیں کہا کہ کمزورں اور جاہلوں کو یاد دہانی کراؤ بلکہ کہا ہے کہ مومنوں کو یاد دہانی کراؤ۔پس چونکہ جماعت احمد یہ خدا کی بڑی پیاری جماعت ہے۔یہ ایمان میں بڑی پختہ جماعت ہے لیکن چونکہ وہ ایمان میں پختہ ہے اس لئے میرا فرض ہے کہ میں اُن کو یاد دہانی کراؤں اور پھر دنیا یہ تماشا دیکھے ( وہ تو اسے تما شا ہی سمجھتی ہے ) کہ یہ ایک عجیب قوم ہے ان کے سالانہ بجٹ میں اتنی بڑی کمی تھی جسے انہوں نے چند دنوں میں پورا کر دیا ہے۔مجھے امید ہے یہ کی بھی انشاء اللہ پوری ہو جائے گی۔دوست اپنی طرف سے پوری کوشش کریں کہ نہ صرف یہ کہ سالانہ بجٹ پورا ہو بلکہ ہم اس سے آگے بڑھیں مثلاً کراچی کی جماعت نے بھی صدرانجمن احمدیہ کے بجٹ کی مختلف مذات میں کم و بیش ایک لاکھ روپے کی رقوم بھجوائی ہیں لیکن انہوں نے مجھے یہ اطلاع دی ہے کہ وہ صرف اپنا بجٹ ہی پورانہیں کریں گے بلکہ اس سے دس فی صد زائد ادا کریں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے کم و بیش ۴۰ ہزار روپے زائد بھجوائیں گے یہ ایک بہت بڑی جماعت ہے اور بڑی مخلص جماعت ہے اور بڑے چندے دینے والی جماعت ہے۔ان کا مجموعی بجٹ چار لاکھ سے زیادہ ہے۔دس فی صد کا مطلب یہ ہے کہ وہ مزید ۴۰ ہزار روپے وصول کر کے مرکز میں بھجوائیں گے۔پھر لاہور کی جماعت ہے اس کے اندر بھی بیداری کی رُوح پیدا ہو گئی ہے۔کسی زمانہ میں راولپنڈی کی جماعت کی طرح یہ بھی بہت کمزور جماعت تھی۔اللہ تعالیٰ نے لاہور والوں پر فضل فرمایا اور وہ بیدار ہو گئے مگر راولپنڈی والوں میں ابھی تک وہ جان اور وہ طاقت نہیں آئی جو