خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 520 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 520

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۲۰ خطبه جمعه ۱٫۵ پریل ۱۹۷۴ء کمزوری کے بعد لاہور والوں میں آگئی ہے اس لئے ان کی مجھے زیادہ فکر رہتی ہے اور اب میں ان کا نام لے کر اُن کو یہ یاد دہانی کراتا ہوں کہ تمہارے دوسرے بھائی جو مختلف علاقوں میں رہتے ہیں جب وہ اپنے بجٹ سے دس فیصد زائد دے سکتے ہیں تو تم دس فی صد کم پر کیسے تسلی پالو گے۔اس لئے میں احباب جماعت سے یہ کہوں گا کہ جو اُن کے بجٹ ہیں وہ تو بہر حال پورے ہونے چاہئیں۔اگر ہمارے بجٹ پورے نہیں ہوں گے یا دریا میں عام پانی نہیں ہوگا تو ہم جو بند باندھ رہے ہیں اُن کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا حالانکہ ہماری کوشش اور خواہش یہی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا ئیں۔اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا ہے کہ وہ اپنے فضل سے ہمیں ان صداقتوں کے سمجھنے اور ان کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۸ را پریل ۱۹۷۴ء صفحه ۲ تا ۶ )