خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 361
خطبات ناصر جلد پنجم ۳۶۱ خطبہ جمعہ ۹ نومبر ۱۹۷۳ء قریب رقم ( جو زیادہ نہیں ہے) خرچ آئے گی۔اس کا انہیں انتظام کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ ہمیں دو نئی جگہ مساجد کی تعمیر اور مشن ہاؤسز (Mission Houses) کی تعمیر کرنا ہوگی۔اور اس کے لئے بھی ہمیں ممکن ہے بیس ہزار یا شاید تیس ہزار پاؤنڈ خرچ کرنا پڑیں گے۔پس بیرون پاکستان کی احمدی جماعتوں کو ابھی سے اس ذمہ داری کے ساتھ اٹھانے کے لئے تیاری شروع کر دینی چاہیے۔جہاں ہماری ضرورتیں اب سامنے آرہی ہیں ان میں سے ایک ناروے ہے اور ایک سویڈن ہے۔پھر اس کے بعد ان قریب قریب چار ممالک میں سے فن لینڈ رہ جائے گا جہاں اس لئے ضرورت ہے کہ وہ اشتراکیت کے علاقوں کی سرحدوں پر ہے اور وہاں مشن کا کھولا جانا بہت ضروری ہے اور ممکن ہے یورپ کے بعض اور علاقے ہوں جہاں ہمیں مشن کھولنا پڑیں۔اور جب وہ مشن کھلیں گے تو وہاں ان کے لئے لٹریچر ان زبانوں میں مہیا کرنا اور دوسرے ایسے اخراجات جو یہاں ہو سکتے ہیں ان کا انتظام کرنا یہاں کی جماعتوں کا کام ہوگا۔ایک اور بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جماعت کے وہ نوجوان جن کو اللہ تعالیٰ نے زبان سیکھنے کا ملکہ عطا کیا ہو وہ صرف اس حد تک اپنے آپ کو وقف کریں کہ مجھے اطلاع دیں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے زبان سیکھنے کا ملکہ عطا کیا ہے اور ہم غیر زبان بڑی سہولت اور آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔پھر ان میں سے انتخاب کر کے اور اللہ تعالیٰ جنہیں تو فیق عطا کرے ان کو ٹریننگ دلوا کر بہت سے ایسے نوجوان تیار کرنا پڑیں گے جو دوسری زبانیں جانتے ہوں۔خود اپنے ملک میں بھی ایسی سندھی جاننے والے جو دقیق مذہبی اصطلاحات کا ترجمہ کر سکتے ہوں ان کی ہمیں ضرورت ہے ایسے پشتو بولنے والے جو دقیق مذہبی اصطلاحات کا پشتو میں ترجمہ کر سکیں ان کی ضرورت ہے۔فارسی جاننے والوں کی ضرورت ہے اور عربی کے لئے تو بہت کچھ سہولتیں ہمارے پاس ہیں اتنی سہولت فارسی زبان کی نہیں۔حالانکہ ہمارے لئے اوّل نمبر پر عربی زبان ہے دوسرے نمبر پر اردو ہے اور تیسرے نمبر پر فارسی زبان ہے۔فارسی بڑی اہم ہے جماعت کے لئے اہم ترین تین زبانوں میں سے فارسی اس لئے بھی ہے کہ مہدی معہود جن کے آنے کی پیشگوئی تھی اور جو آچکے اُن کو فارس النسل کہا گیا تھا۔اور دوسرے دنیا میں جو مسلمان خطے کثرت سے پھیلے ہوئے ہیں ان