خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 300
خطبات ناصر جلد پنجم خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء بتائیں کہ ہم جلسہ سالانہ پر گئے وہاں ہم نے یہ دیکھا اور یہ سنا کہ کس طرح دنیا میں ایک حرکت پیدا ہو رہی ہے کتنی خوش کن تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں اور کس طرح اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کی مہم میں کامیاب کرنے کے لئے اپنے فضل سے اس پر اپنی عنایتیں اور رحمتیں نازل کر رہا ہے اور غلبہ اسلام کے حق میں ایک عظیم حرکت ہے جو روز بروز شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے۔پس بیرونِ پاکستان کے ہر ملک سے احمدیوں کو وفود کی شکل میں جلسہ سالانہ پر پورے انتظام کے ساتھ آنا چاہیے اس سلسلہ میں کچھ ہمیں بھی یہاں انتظام کرنا پڑے گا۔مثلاً سلائیڈز کا انتظام کرنا پڑے گا۔کچھ ان لوگوں کو انتظام کرنا پڑے گا مثلاً بڑی سکرین کا جس پر ٹرانس پیرنسی یعنی خاموش تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔غرض وفود کی شکل میں بیرونِ پاکستان سے احباب جماعت یہاں آئیں یہاں کا ماحول دیکھیں اور حالات معلوم کریں۔جلسہ سالانہ والوں کو چاہیے کہ وہ پہلے سے ایک چھوٹا سا رسالہ ( چار ورقہ ہو یا اس سے زیادہ کا ہو کیونکہ کاغذ وغیرہ کی کمی نہیں ہے ) شائع کریں اور باہر سے آنے والوں کے لئے اسے انگریزی میں طبع کروائیں۔جس میں جلسہ سالانہ کے سارے انتظامات کا تعارف کروایا گیا ہو مثلاً اتنے لنگر خانے ہیں، اتنے آدمیوں کو پچھلے سال کھانا کھلایا گیا تھا اور اب اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سے بڑھ کر کھلایا جائے گا وغیرہ وغیرہ تا کہ جو دوست باہر سے آئیں وہ یہ اطلاعات لے کر جائیں۔پھر اس کے علاوہ جو کچھ وہ خود دیکھیں۔عقائد کے متعلق دلائل سنیں۔واقعات کے متعلق میرا تبصرہ نہیں جو ساری جماعت کے بارہ میں میری پہلی تقریر میں ہوتا ہے۔پھر علوم قرآنی جو موجودہ مسائل کو حل کرنے والے ہیں۔وہ ان کے کانوں میں پڑیں اور واپس جا کر اپنی اپنی جماعت میں اپنے تاثرات بیان کریں۔ایک اور بات بھی یہاں کے انتظام سے تعلق رکھتی ہے اور وہ یہ ہے کہ باہر سے آنے والوں میں سے اکثر وہ لوگ ہوں گے جو انگریزی سمجھتے ہوں گے اور اکثر وہ ہوں گے جو اردو نہیں سمجھتے ہوں گے۔اس لئے تحریک جدید ابھی سے پلان (Plan) کرے انگریزی بولنے والے اتنے آدمی موجود ہونے چاہئیں کہ ایک ایک آدمی ہر وفد کے ساتھ لگ جائے۔جو سونے کے وقت تک