خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 769
خطبات ناصر جلد پنجم ۷۶۹ خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۷۴ء اس طرح جو ہماری روٹی پکانے کی مشینیں چلتی ہیں یا جو دوسرا اگر کوئی انتظام ہو تو ہمیں وہ روٹیاں مل جائیں اور بہر حال عورتوں کے لئے روٹی پکانے کا لجنہ اماءاللہ انتظام کرے۔دوسری چیز میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اتفاقاً ہماری ایک تو جو بڑی عید کہلاتی ہے وہ بھی ۲۵ دسمبر یا ۲۶ / دسمبر کو آرہی ہے۔میرا خیال ہے ۲۵ / دسمبر کو ہوگی انشاء اللہ۔تو ۲۵۔۲۶ اور ۲۷ کو جماعت نے قربانیاں دینی ہیں ربوہ میں بھی اور باہر بھی۔ان قربانیوں کو ایک نظام کے ما تحت تین دنوں پر تقسیم کر کے ان کا سارا گوشت (سارے گوشت سے میری مراد ہے ان کے اُن دو حصوں کے علاوہ جو اپنا اور قریبی دوستوں کا ہوتا ہے تیسرے حصہ کا ) سارا گوشت جلسہ کے نظام کو دے دیں اور جو بیرونِ ربوہ ہیں ان میں سے بعض اپنی قربانیاں پہلے بھی ربوہ بھیج دیتے ہیں جماعتی نظام کے تحت لیکن پرائیویٹ طریق پر وہ کسی نظارت یا لنگر کو بھیج دیتے ہیں کہ ہماری طرف سے قربانی دی جائے پس جہاں تک ممکن ہو ئیں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہر قربانی یہاں آجائے ہر ایک نے اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔فیصلہ آپ نے کرنا ہے جہاں تک آپ کے حالات اجازت دیں آپ باہر والے لوگ ربوہ میں قربانیاں کروائیں اور ر بوہ کے مکین جتنا ہو سکے زیادہ سے زیادہ گوشت جلسہ کے انتظام، دار الضیافت، یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لنگر کا انتظام ان دنوں میں ہو گا وہ ان کو دے دیں۔خرچ بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔مگر دنیا کا کوئی خرچ ہمارے رستہ میں روک نہیں لیکن اس سال کے لئے یہ تجربے بھی ہو جائیں گے۔جن تجربوں کا موقع ملے وہ کر لینے چاہئیں اور آخری بات جلسہ کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس جلسہ پر اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اُس کی برکت اور اُس کی رحمت کے نتیجہ میں میں امید کرتا ہوں کہ جلسہ پر آنے والوں کی تعداد پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہو گی انشاء اللہ اور ان ہنگاموں کے دنوں میں جنہوں نے مکان بنانے تھے وہ بھی نہیں بنوا سکے ہر سال مکان بنتے رہتے ہیں۔بیسیوں ، بعض دفعہ سینکڑوں بن جاتے ہیں اس لئے میں یہ تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ ہر وہ شخص جس کے پاس زمین ہو لیکن اُس نے ابھی تک مکان نہ بنایا ہو وہ ( قانونی اجازت لے کر فوری طور پر جلسہ سے قبل اپنی زمین میں اگر ممکن ہو تو دو تین فٹ کی چار دیواری بھی بنالے اور اگر یہ اس کے لئے ممکن نہ ہو تو ایک